الحمرا کے افسانے
الحمرا کے افسانے (انگریزی: Tales of the Alhambra) ارونگ، واشنگٹن کے مضامین اور خاکہ نگاری کا مجموعہ ہے۔
الحمرا کے افسانے | |
---|---|
(انگریزی میں: Tales of the Alhambra) | |
مصنف | ارونگ، واشنگٹن |
اصل زبان | انگریزی |
ادبی صنف | سفرنامہ |
تاریخ اشاعت | 1832 |
درستی - ترمیم |
پس منظر
ترمیم1828ء میں کرسٹوفر کولمبس کی سوانح حیات مکمل کرنے کے بعد ارونگ نے میدرد سے غرناتا، ہسپانیہ کا سفر کیا۔
اردو میں اشاعت اور پزیرائی
ترمیمممتازادیب غلام عباس نے 1930ء میں امریکی لکھاری واشنگٹن ارونگ کی کتاب “Tales of the Alhambra” کا آزاد اردو ترجمہ ”الحمرا کے افسانے “ کے عنوان سے کیا تھا۔ اس پر معروف ڈراما نویس اوراس کتاب کے ناشر امتیاز علی تاج نے دیباچے میں لکھا: ”آج سے ایک صدی قبل جب امریکا کا نامور انشا پرداز واشنگٹن ارونگ قصر الحمرا میں پہنچا تو اسلامی شوکت وتجمل کے اس باوقار کھنڈر کو دیکھ کراسے طلسم وافسوں کے پراسرار افسانے سوجھے، جنھیں نہایت خوش اسلوبی سے لکھ کراس نے ان کے مجموعے کا نام الحمرا رکھا۔” [1]