الرخ زونگلی
مارٹن لوتھر کی وفات کے بعد اصلاحِ کلیسیا کا کام جاری رہا۔ اصلاح کی اہم ذمہ داری کا بوجھ اٹھانے والوں میں سے ایک الرخ زونگلی تھا جو سوئٹزر لينڈ کا رہنے والا تھا۔
الرخ زونگلی | |
---|---|
(سوس جرمن میں: Ulrich Zwingli) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (سوس جرمن میں: Ulrich Zwingli) |
پیدائش | 1 جنوری 1484ء [1][2][3][4][5] وائلڈ ہاؤس [5] |
وفات | 11 اکتوبر 1531ء (47 سال)[1][2][3][4][5] کیپل ایم البس [5] |
وجہ وفات | لڑائی میں مارا گیا |
شہریت | Old Swiss Confederacy |
زوجہ | آنا رینہارٹ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ ویانا جامعہ بازیل |
پیشہ | الٰہیات دان [5]، مترجم ، قس ، مصنف [6]، واعظ |
پیشہ ورانہ زبان | لاطینی زبان [7]، جرمن [8] |
عسکری خدمات | |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیم1484ء میں پیدا ہوا۔ مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کیتھولک پادری بنا۔ ایک دفعہ روم گیا تو کلیسیا کی ابتر حالت اس پر عیاں ہو گئی۔ اس مسیحی مذہب کی اصلاح کا عزم بالجزم کر لیا۔ سوئٹزر لینڈ واپس آکر تقاریر کے ذریعہ کلیسیا کی ابتر حالت کو عوام پر آگاہ کرنے لگا۔ اس طرح کیتھولک فرقہ کے پیروؤں کے خلاف جنگوں کا سلسلہ کر دیا۔ انہی جنگوں میں 1531ء میں وفات پا گیا۔
منفرد عقائد
ترمیموہ لوتھر کے مقابلہ میں زیادہ متشدد تھا۔ اس نے بائبل کی تعلیم پر عمل کرنے اور اسے زندگی کے ہر شعبہ میں راہنما قرار دینے پر بہت زور دیا۔ عشائے ربانی کے بارے میں اس کا یہ عقیدہ تھا کہ اس کے ذریعے اس قربانی کا اعادہ نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کی یاد تازہ کی جا سکتی ہے۔ اس نے کلیسیا کے نظام کو جمہوری بنیادوں پر قائم کیا۔ حکومت کے عمال کے لیے سیدنا مسیح کی تعلیمات پر عمل کرنا لازمی قرار دیا اور کہا کہ اگر کوئی عامل سیدنا مسیح کی تعلیم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کو اس کے عہدہ سے معزول کر دینا چاہیے۔ اس نے پادریوں کی شادی پر زور دیا اور پادری صاحبان کی شادی نہ کرنے کو ایک بدعت قرار دیا اور کہا کہ اس کا مسیحی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ خاص کر مقدسہ مریم اور سیدنا یسوع کی مورتیوں کو خلاف قانون قرار دیا۔ ہر قسم کے جلوس، تہوار اور تقریبات کی مخالفت کی۔[9]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo2004214896 — اخذ شدہ بتاریخ: 23 نومبر 2019
- ^ ا ب عنوان : Ökumenisches Heiligenlexikon — بنام: Huldreich Zwingli — Ökumenisches Heiligenlexikon ID: https://www.heiligenlexikon.de/BiographienH/Huldreich_Zwingli.html
- ^ ا ب عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana — گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0073478.xml — بنام: Huldrych Zwingli
- ^ ا ب Roglo person ID: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=7929&url_prefix=https://roglo.eu/roglo?&id=p=ulrich;n=zwingli — بنام: Ulrich Zwingli
- ^ ا ب پ ت ٹ عنوان : Historische Lexikon der Schweiz — HDS ID: https://hls-dhs-dss.ch/de/articles/010447 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 مئی 2021
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/105694051
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb119297669 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ مذاہب عالم کا تقابلی مطالعہ از پروفیسر چودھری غلام رسول چیمہ، صفحہ 533، علمی کتاب خانہ، لاہور۔ 1986ء