افقی متناسق نظام میں افقی مستوی پر مقام مشاہدہ سے خط شمال کے ساتھ مقام جرم سماوی کا جو زاویہ بنتا ہے اسے افقی زاویہ (انگریزی:Azimuth) یا السمت کہتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں مشاہدہ کرنے والے کے مبدا سے افقی مستوی پر شمال اور جرم سماوی کے افقی مستوی پر نقطہ ارتفاع کے درمیان کے زاویہ کو افقی زاویہ کہتے ہیں۔ افقی زاویہ، کروی متناسق نظام میں ایک زاویائی پیمائش ہے۔افقی زاویہ ایک جرم سماوی کی آسمان میں زاویائی سمت ہے۔ مستوی مقامی افقی رقبہ ہے۔ افقی زاویہ، افقی مستوی پر شمال اور اس نقطہ (جس نقطہ پر جرم سماوی کا قوس افق کو قطع کرتا ہے یا جس نقطہ پر جرم سماوی کا ارتفاع افق پر گرتا ہے) کے درمیان زاویہ کو کہتے ہیں۔ زاویہ افقی کو عموماً درجہ (زاویہ) (°) سے ماپا جاتا ہے۔

السمت یا زاویہ افقی عموماً نقطہ شمال سے ماپا جاتا ہے لیکن بعض اوقات نقطہ جنوب سے بھی ماپا جاتا ہے۔زاویہ ارتفاع، افق کے اوپر کا زاویہ ہے۔

حوالہ جات ترمیم