الف اللہ (جگنی) ( پنجابی: الف اللہ - جگنی) ، جسے الف اللہ چمبی دی بوٹی ( پنجابی: الف اللہ چمبے دی بوٹی‎ بوٹی) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ) ایک مشہور پنجابی صوفی گانا ہے جسے کوک اسٹوڈیو پاکستان میں عارف لوہار اور میشا شفیع نے ترتیب بھی دیا اور گایا بھی۔ [1] اس گانے کی دھن 17 ویں صدی کے صوفی شاعر سلطان باہو کی تخلیقات پر مبنی تھیں۔ یہ گانا صوفی کلام کا جدید روپ ہے جو پنجابی لوک گیت "جگنی" پر مبنی ہے۔

کوف اسٹوڈیو میں عارف لوہار اور میشا شفیع کے گائے جانے کے بعد الف اللہ (جگنی) کی مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ یوٹیوب پرموجودہ ویڈیو کو 2020 کے اختتام تک پانچ کروڑ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے تھے ۔ [2]

فلموں اور ٹیلی ویژن میں ترمیم

گانا مندرجہ ذیل فلموں میں بھی استعمال ہوا ہے۔

  1. پاکستانی لالی ووڈ پنجابی زبان کی فلم جگنی - 2011
  2. بالی ووڈ فلم کاک ٹیل جہاں اسے عارف لوہار اور ہرش دیپ کور نے گایا تھا۔ [3] - 2012
  3. بالی ووڈ کی فلم ڈائری آف اے بٹرفلائی- 2012
  4. تعویز - 2018 ( ہم ٹی وی پروگرام)
""
گیت از
زبانپنجابی
ریلیز2012
طوالت3:29
نغمہ سازعارف لوہار
"جگنی جی" یوٹیوب پر

حوالہ جات ترمیم

  1. "Archived copy"۔ 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2013 
  2. https://www.youtube.com/watch?v=gjaH2iuoYWE
  3. http://forum.xcitefun.net/alif-allah-chambe-di-booti-iqbal-bahoo-full-t64162.html