عارف لوہار
عارف لوہار (ولادت: 18 اپریل 1966ء)[1] معروف پاکستانی لوک گلوکار ہیں جو عالم لوہار کے فرزند ہیں۔[2] ان کا صوفیانہ گیت پیر دی جگنی جی نے ان کی فنی خدمات کو امر کر دیا۔ آواز کی چاشنی اور خوش لباسی ان کی پہچان ہے۔ ان کی لوک موسیقی پنجاب کے روایتی لوک ورثہ کی نمائندگی کرتی ہے۔
عارف لوہار | |
---|---|
عارف لوہار | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1966 (عمر 56–57 سال) لالہ موسیٰ |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلوکاری، موسیقار |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | http://www.internalmusic.co.uk |
درستی - ترمیم ![]() |
ابتدائی زندگیترميم
عارف لوہار پاکستان کے شہر لالہ موسیٰ میں 1966ء میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد عالم لوہار تھے، جو تحصیل کھاریاں کے نزدیک لالہ موسیٰ میں واقع گاؤں سے تعلق رکھتے تھے اور ایک ممتاز لوک گلوکار تھے۔[3]
پیشہ وارانہ زندگیترميم
عارف لوہار گذشتہ 20 سالوں کے دوران میں دنیا بھر میں 50 سے زیادہ غیر ملکی دوروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں، ان میں مملکت متحدہ، ریاستہائے متحدہ اور متحدہ عرب امارات کے دورے بھی شامل ہیں۔[4]
انہوں نے پاکستان اور ہندوستان میں متعدد پنجابی فلموں میں بھی نغمہ پیش کیا ہے۔
عالم لوہار میموریل ٹرسٹترميم
2004ء میں، عارف کے بڑے بھائی، ڈاکٹر ارشد محمود لوہار نے اپنے والد کے اعزاز میں عالم لوہار میموریل ٹرسٹ (اے ایل ایم ٹی) تشکیل دیا۔
ستمبر 2010ء میں، عارف لوہار نے 2010ء کے پاکستان سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سرگرم مہم چلانی شروع کی تھی۔ وہ مقامی ٹیلی وژن پر اور بین الاقوامی فنڈ اکٹھا کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے حاضر ہوئے اور پورے پاکستان میں خصوصی محافل موسیقی میں بھی پرفارم کیا۔
ایوارڈ اور پہچانترميم
- برٹ ایشیاء ٹی وی میوزک ایوارڈز کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، 2018ء [5]
- تمغائے حسن کارکردگی، 2005ء[6]
مزید دیکھیےترميم
بیرونی روابطترميم
- Arif Lohar & Meesha – Coke Studio، اخذکردہ بتاریخ 10 اگست 2015
- Arif Lohar Video Collectionآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bingo.com.pk (Error: unknown archive URL)
- Arif Lohar musicآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ playlist.pk (Error: unknown archive URL)
حوالہ جاتترميم
- ↑ "The Shareef Show – (Guest) Arif Lohar & Sanam Marvi (Must Watch) – YouTube". HAR PAL GEO. 10 اگست 2019. اخذ شدہ بتاریخ 8 مارچ 2020.
- ↑ Liz Hands (25 اگست 2003). "Anniversary Mela sets a new record". The Journal.
One of yesterday's highlights was singer Arif Lohar, son of the legendary Imran Khan, who flew in from Saudia Arabia.
- ↑ Profile of Alam Lohar on urduwire.com website اخذکردہ بتاریخ 20 مارچ 2018
- ↑ Ben Sisario (26 اپریل 2012). "A Diplomat Whose Language Is Song". The New York Times. اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2018.
- ↑ Anusha، Nava (11 اکتوبر 2018). "BritAsia TV Music Awards 2018 Winners". www.desiblitz.com. اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2020.
- ↑ Arif Lohar's Profile and Pride of Performance Award info on asiasociety.org website اخذکردہ بتاریخ 20 مارچ 2018