الیشع
الیشع (عبرانی: אֱלִישָׁע ؛ مطلب: خدا نجات ہے) یردن کی وادی میں ابیل محولہ کے ایک کھاتے پیتے کسان سافط کا بیٹا تھا۔[3] خدا نے ایلیاہ نبی کو اُسے جانشین چُننے کو کہا۔ اور ایلیاہ نے اُس پر اپنی چادر ڈالی اور وہ اپنا سب کچھ چھوڑ کر اس کے پیچھے ہولیا۔[4]
الیشع | |
---|---|
شونیمی عورت کے بیٹے کو زندہ کرنا، ابتدائی 1990ء بائبل کارڈ تصویر
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 885 ق مء [1] |
وفات | سنہ 790 ق مء سامریہ |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | مملکت اسرائیل |
عملی زندگی | |
استاذ | ایلیاہ [2] |
پیشہ | واعظ |
پیشہ ورانہ زبان | توراتی عبرانی |
درستی - ترمیم |
الیشعؔ نبی نے چار بادشاہوں کے دور میں تقریباً 50 سال کی خدمت کی۔ یہورام (تقریباً 849 – 842 ق۔ م)، یاہو (842 – 815 ق۔ م)، یہوآخز (815 – 801 ق۔ م) اور یوآس (801 – 746 ق۔ م)۔ الیشع نے بہت سے معجزے کیے۔[5][6][7][8][9] بادشاہ اُس سے سیاسی معاملات میں صلاح لیا کرتے تھے۔ اُس نے ایلیاہ کی مہم کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا اور بعل کی پرستش کو ختم کر دیا۔ اس نے یاہو اور حزائیل کو بادشاہ ہونے کے لیے مسح کیا اور اخی اب اور ایزبل کے خاندان کو خدا کے ہاتھوں خاتمہ دیکھا۔
حوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر الیشع سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |