الیکٹورل کالج (ریاست ہائے متحدہ)

امریکا میں صدارتی امیدوار کے انتخاب کے لیے ایک ادارے کا استعمال کیا جاتا ہے جسے الیکٹورل کالج کہا جاتا ہے۔ الیکٹورل کالج کوئی تنظیم یا کالج نہیں ہے بلکہ یہ امریکا کے بانیوں کے ذریعہ وضع کیا اور ملک کے آئین میں شامل کیا گیا ایک نظام ہے۔ اس کی تشکیل کا مقصدمتعدد ممکنات( جیسے عوامی رائے دہی کے ذریعہ انتخاب، ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ذریعہ انتخابات اور وفاقی مقننہ کے اراکین کے ذریعہ انتخاب) کے درمیان مفاہمت کرنا ہے۔ لیکن انتخاب کاطریقۂ کار وہی ہوگا جیسا کہ ہندوستان اور برطانیہ جیسے ملکوں میں صدور اور وزرائے اعظم کو چننے کے لیے اختیار کیا جاتا ہے۔ مقبولِ عام ووٹ کے اختیار کے متبادل کو اس میں اس لیے شامل نہیں کیا گیاکیوں کہ ملک کے بانیان کو خدشہ تھا کہ کہیں بے خبر عوام کسی نااہل امیدوار کا انتخاب نہ کر لیں۔ ہر انتخاب کے لیے نمائندہ اراکین کے نام سے معروف ارکان کو منتخب کیا جاتا ہے۔ یہ ارکان ملک کے رائے دہندگان کے لیے ثالث کا کردار ادا کرتے ہیں۔ فی الوقت ان ارکان کی تعداد 538 ہے۔ کسی صدارتی امیدوار کے انتخاب کے لیے یہ ضروری ہے کہ اسے 270نمائندہ ارکان کی واضح اکثریت ملے۔ نیشنل آرکائیوز وفاقی حکومت کی وہ ایجنسی ہے جو انتخابی عمل کی نگرانی کرتی ہے۔ امریکی ریاستیں پارلیمنٹ میں موجود ان کے اراکین کی تعداد کے مساوی نمائندہ ارکان رکھنے کا حق رکھتی ہیں۔ ہر ریاست کے ایوانِ بالا(سینیٹ)میں دو اراکین (سینیٹر)ہوتے ہیں۔ جب کہ ایوانِ زیریں یعنی ایوانِ نمائندگان(ہاؤس آف ریپریزینٹیٹو)میں اراکین کی تعداد مختلف ہوتی ہے۔ کسی مخصوص ریاست کی آبادی کے لحاظ سے امریکی پارلیمنٹ(کانگریس)میں عوامی نمائندوں کی تعداد ہر دس برس میں تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ کیلی فورنیا میں فی الحال نمائندہ ارکان کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 55 ہے۔ اس کے بعد ٹکساس کا نمبر آتا ہے جس کے نمائندہ ارکان کی تعداد 38 ہے۔ پھر نیویارک اور فلوریڈا کا نمبر ہے جن میں ہر ریاست کے پاس29 اراکین ہیں۔ امریکی ریاستوں میں سے 7 ریاستیں ایسی ہیں جن کی آبادی کم ہے۔ اس لیے ان میں سے ہر ایک کے پاس محض 3 نمائندہ اراکین ہیں۔ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نہ تو کوئی ریاست ہے اور نہ ہی امریکی پارلیمنٹ میں اس کی کوئی نمائندگی ہے مگر اس کے نمائندہ اراکین کی تعداد بھی 3 ہی ہے۔ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے نمائندہ اراکین کی تعداد امریکا کی فی الوقت سب سے کم آبادی والی ریاست وائیو مِنگکے اراکین کی تعداد کے مساوی ہے۔ نمائندہ اراکین کا انتخاب کئی طریقے سے کیا جاتا ہے۔ اراکین عام طور سے اپنے انتخاب کے لیے اپنی پارٹی کے ریاستی جلسے میں یا مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں مہم چلاتے ہیں۔ اس عمل کی تکمیل کے لیے ہر ریاست کے اپنے اپنے اصول و ضوابط ہوتے ہیں۔ امریکی آئین ایوانِ بالا کے ارکان، ایوانِ نمائندگان کے ارکان اور وفاقی دفاتر میں کام کرنے والوں کو نمائندہ ارکان کے طور پرخدمات انجام دینے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ آئین نے انھیں بھی نمائندہ ارکان بننے کی اجازت نہیں دی ہے جو امریکا کے خلاف کسی طرح کی باغی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہوں یا جنھوں نے اس کے دشمنوں کی مدد کی ہو۔ نمائندہ ارکان کے طور پر جن اشخاص کا انتخاب ہوتا ہے ان میں سے اکثر اپنی سیاسی جماعت کا کافی طویل عرصے سے حصہ ہوتے ہیں یا صدارتی امیدواروں سے ان کی ذاتی یا سیاسی وابستگی ہوتی ہے۔ اس سیاسی عمل میں نو وارد افراد کی شمولیت بھی ہو سکتی ہے مگر ایسا خال خال ہی ہوتا ہے۔ انتخابا ت کے روز ہر ریاست میں عام رائے دہندگان اپنی پسند کے صدارتی امیدوار کے لیے ووٹ کرتے ہوئے نمائندہ ارکان کا انتخاب کرتے ہیں۔ بَیلَٹ(ووٹ ڈالنے کے لیے استعمال کی جانے والی پرچی جس پر امیدواروں کا نام اور ان کا انتخابی نشان درج ہوتا ہے)پر صدارتی امیدوار کے نام کے نیچے نمائندہ ارکان کے نام تحریر ہو بھی سکتے ہیں اورنہیں بھی۔ یہ کسی مخصوص ریاست کے طریقۂ کار پر منحصر کرتا ہے۔ اس طور پر جب لوگ صدارتی امیدوار کے لیے ووٹ کرتے ہیں تو اصل میں وہ اس امیدوار کے نمائندہ ارکان کے لیے ووٹ ڈالتے ہیں۔ نمائندہ ارکان پر وفاقی قانون یا آئین کی جانب سے نومبر میں کی جانے والی صدارتی امیدوار کی ووٹنگ کے نتائج کے اعتبار سے ووٹ ڈالنے کی پابندی نہیں ہوتی مگر بعض ریاستوں میں نمائندہ ارکان پر ایسا ہی کرنے کی لازمیت بھی ہوتی ہے۔ عام طور پر نمائندہ ارکان سے اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لیے ووٹ ڈالنے کا عہد و پیمان کرایا جاتا ہے۔ اس نظام کے وضع کیے جانے کے بعد سے نمائندہ ارکان نے 99 فی صد اپنے امیدواروں کے لیے ہی ووٹ کیا ہے اور اب تک کسی کو عہد شکنی کے لیے کوئی سزا نہیں دی گئی ہے۔ ملک کی بڑی اکثریت نومبر میں کی جانے والی صدارتی امیدوار کی ووٹنگ کے نتائج کا احترام بھی کرتی ہے۔ متناسب نمائندگی کا نظام استعمال کرنے والی ریاست مین اور نیبراسکا کے علاوہ تمام امریکی ریاستیں وِنر ٹیک آل طریقے کا استعمال کرتی ہیں۔ یعنی کامیاب امیدوار کو اس ریاست میں اس کی پارٹی کے تمام نمائندہ ارکان مل جاتے ہیں۔ صدارتی امیدواری کی ووٹنگ کے بعد نمائندہ ارکان اپنی پسند کے صدر اور نائب صدر کو ووٹ ڈالنے کے لیے ہر ریاست میں دسمبر میں دوسرے بدھ کے بعد پڑنے والے پہلے سوموار کو (اس سال 19دسمبر کو)ملتے ہیں۔ ان نمائندہ ارکان کے ووٹوں کی گنتی جنوری میں کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں کی جاتی ہے۔ اس بار ووٹوں کی گنتی 6جنوری2017کو کی جائے گی۔ اگر صدر یا نائب صدر کے عہدے کا کوئی بھی امیدوار 270 ووٹ حاصل نہیں کر پاتا ہے تو ایوانِ زیریں یعنی ایوانِ نمائندگان صدر کا انتخاب کرتی ہے اور ایوانِ بالا یعنی سینیٹ نائب صدر چنتی ہے۔ امریکا کی تاریخ میں اب تک چار مواقع ایسے آئے ہیں جب صدارتی امیدواری کی ووٹنگ میں کامیاب ہونے والا امیدوار نمائندہ ارکان کی ووٹنگ میں کامیاب نہیں ہو پایا۔ ایسا سب سے پہلے 1824میں،پھر1876میں اوراس کے بعد 1888میں ہوا۔ حال کی بات کریں تو سنہ 2000کے انتخابات میں الگورنے صدارتی امیدواری کی ووٹنگ میں کامیابی حاصل کی مگر الیکٹورل کالج نے صدر کے عہدے کے لیے جارج ڈبلیو بش کا انتخاب کیا۔ نیشنل آرکائیوز کے مطابق، حوالہ جاتی ذرائع بتاتے ہیں کہ دو سو سالہ مدت کے دوران امریکی کانگریس میں الیکٹورل کالج میں تبدیلی کے لیے یا اسے ختم کرنے کے لیے سات سو سے زیادہ تجاویز پیش کی گئیں۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ الیکٹورل کالج ایسی واحد چیز ہے جس کو تبدیل کرنے کے لیے امریکی آئین میں ترمیم کی تجاویز سب سے زیادہ پیش کی گئی ہیں۔ آئین میں ایسی کوئی دوسری چیز نہیں جسے بدلنے کے لیے اس قدر مشورے سامنے آئے۔[1]

2016ء امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کا نقشہ: سرخ ڈونلڈ ٹرمپ 306، نیلا ہیلری کلنٹن 232

تاریخ وار جدول ترمیم

صدارتی الیکٹور کی تعداد بلحاظ ریاست اور سال
انتخاب
سال
1788–1800 1804–1900 1904–2000 2004–
'88 '92 '96
'00
'04
'08
'12 '16 '20 '24
'28
'32 '36
'40
'44 '48 '52
'56
'60 '64 '68 '72 '76
'80
'84
'88
'92 '96
'00
'04 '08 '12
'16
'20
'24
'28
'32
'36
'40
'44
'48
'52
'56
'60 '64
'68
'72
'76
'80
'84
'88
'92
'96
'00
'04
'08
'12
'16
'20
# مجموعہ 81 135 138 176 218 221 235 261 288 294 275 290 296 303 234 294 366 369 401 444 447 476 483 531 537 538
ریاست    
22 الاباما 3 5 7 7 9 9 9 9 0 8 10 10 10 11 11 11 11 12 11 11 11 11 10 9 9 9 9 9
49 الاسکا 3 3 3 3 3 3 3
48 ایریزونا 3 3 4 4 4 5 6 7 8 10 11
25 آرکنساس 3 3 3 4 4 0 5 6 6 7 8 8 9 9 9 9 9 8 8 6 6 6 6 6 6
31 کیلیفورنیا 4 4 5 5 6 6 8 9 9 10 10 13 22 25 32 32 40 45 47 54 55 55
38 کولوراڈو 3 3 4 4 5 5 6 6 6 6 6 6 7 8 8 9 9
5 کنیکٹیکٹ 7 9 9 9 9 9 9 8 8 8 6 6 6 6 6 6 6 6 6 6 6 7 7 7 8 8 8 8 8 8 8 8 7 7
- واشنگٹن ڈی سی 3 3 3 3 3 3
1 ڈیلاویئر 3 3 3 3 4 4 4 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3
27 فلوریڈا 3 3 3 0 3 4 4 4 4 4 5 5 6 7 8 10 10 14 17 21 25 27 29
4 جارجیا (امریکی ریاست) 5 4 4 6 8 8 8 9 11 11 10 10 10 10 0 9 11 11 12 13 13 13 13 14 12 12 12 12 12 12 12 13 15 16
50 ہوائی 3 4 4 4 4 4 4
43 ایڈاہو 3 3 3 3 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4
21 الینوائے 3 3 5 5 9 9 11 11 16 16 21 21 22 24 24 27 27 29 29 28 27 27 26 26 24 22 21 20
19 انڈیانا 3 3 5 9 9 12 12 13 13 13 13 15 15 15 15 15 15 15 15 14 13 13 13 13 13 12 12 11 11
29 آئیووا 4 4 4 8 8 11 11 13 13 13 13 13 13 11 10 10 10 9 8 8 7 7 6
34 کنساس 3 3 5 5 9 10 10 10 10 10 9 8 8 8 7 7 7 6 6 6
15 کینٹکی 4 4 8 12 12 12 14 15 15 12 12 12 12 11 11 12 12 13 13 13 13 13 13 11 11 10 10 9 9 9 8 8 8
18 لوویزیانا 3 3 3 5 5 5 6 6 6 6 0 7 8 8 8 8 8 9 9 10 10 10 10 10 10 10 10 9 9 8
23 میئن 9 9 10 10 9 9 8 8 7 7 7 7 6 6 6 6 6 6 5 5 5 5 4 4 4 4 4 4
7 میری لینڈ 8 10 10 11 11 11 11 11 10 10 8 8 8 8 7 7 8 8 8 8 8 8 8 8 8 8 9 9 10 10 10 10 10 10
6 میساچوسٹس 10 16 16 19 22 22 15 15 14 14 12 12 13 13 12 12 13 13 14 15 15 16 16 18 17 16 16 16 14 14 13 12 12 11
26 مشی گن 3 5 5 6 6 8 8 11 11 13 14 14 14 14 15 19 19 20 20 21 21 20 18 17 16
32 مینیسوٹا 4 4 4 5 5 7 9 9 11 11 12 11 11 11 11 10 10 10 10 10 10
20 مسیسپی 3 3 4 4 6 6 7 7 0 0 8 8 9 9 9 10 10 10 9 9 8 8 7 7 7 7 6 6
24 مسوری 3 3 4 4 7 7 9 9 11 11 15 15 16 17 17 18 18 18 15 15 13 13 12 12 11 11 11 10
41 مونٹانا 3 3 3 3 4 4 4 4 4 4 4 4 3 3 3
37 نیبراسکا 3 3 3 5 8 8 8 8 8 7 6 6 6 5 5 5 5 5 5
36 نیواڈا 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 4 4 5 6
9 نیو ہیمپشائر 5 6 6 7 8 8 8 8 7 7 6 6 5 5 5 5 5 5 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4
3 نیو جرسی 6 7 7 8 8 8 8 8 8 8 7 7 7 7 7 7 9 9 9 10 10 12 12 14 16 16 16 16 17 17 16 15 15 14
47 نیو میکسیکو 3 3 4 4 4 4 4 5 5 5 5
11 نیویارک 8 12 12 19 29 29 29 36 42 42 36 36 35 35 33 33 35 35 36 36 36 39 39 45 47 47 45 45 43 41 36 33 31 29
12 شمالی کیرولائنا 12 12 14 15 15 15 15 15 15 11 11 10 10 0 9 10 10 11 11 11 12 12 12 13 14 14 14 13 13 13 14 15 15
39 شمالی ڈکوٹا 3 3 4 4 5 4 4 4 4 4 3 3 3 3 3
17 اوہائیو 3 8 8 8 16 21 21 23 23 23 23 21 21 22 22 23 23 23 23 23 24 26 25 25 25 26 25 23 21 20 18
46 اوکلاہوما 7 10 11 10 8 8 8 8 8 8 7 7
33 اوریگون 3 3 3 3 3 3 4 4 4 4 5 5 6 6 6 6 6 7 7 7 7
2 پنسلوانیا 10 15 15 20 25 25 25 28 30 30 26 26 27 27 26 26 29 29 30 32 32 34 34 38 36 35 32 32 29 27 25 23 21 20
13 روڈ آئلینڈ 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4 5 4 4 4 4 4 4 4 4 4 4
8 جنوبی کیرولائنا 7 8 8 10 11 11 11 11 11 11 9 9 8 8 0 6 7 7 9 9 9 9 9 9 8 8 8 8 8 8 8 8 8 9
40 جنوبی ڈکوٹا 4 4 4 4 5 4 4 4 4 4 4 3 3 3 3
16 ٹینیسی 3 5 8 8 8 11 15 15 13 13 12 12 0 10 12 12 12 12 12 12 12 12 11 12 11 11 11 10 11 11 11 11
28 ٹیکساس 4 4 4 0 0 8 8 13 15 15 18 18 20 23 23 24 24 25 26 29 32 34 38
45 یوٹاہ 3 3 3 4 4 4 4 4 4 4 5 5 5 6
14 ورمونٹ 4 4 6 8 8 8 7 7 7 6 6 5 5 5 5 5 5 4 4 4 4 4 4 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3
10 ورجینیا 12 21 21 24 25 25 25 24 23 23 17 17 15 15 0 0 11 11 12 12 12 12 12 12 11 11 12 12 12 12 12 13 13 13
42 ریاست واشنگٹن 4 4 5 5 7 8 8 9 9 9 9 10 11 11 12
35 مغربی ورجینیا 5 5 5 5 6 6 6 7 7 8 8 8 8 8 7 6 6 5 5 5
30 وسکونسن 4 5 5 8 8 10 10 11 12 12 13 13 13 12 12 12 12 12 11 11 11 10 10
44 وائیومنگ 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3 3
# Total 81 135 138 176 218 221 235 261 288 294 275 290 296 303 234 294 366 369 401 444 447 476 483 531 537 538

حوالہ جات ترمیم

  1. "کیا ہے الیکٹورل کالج سسٹم"۔ 10 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2016 

سانچہ:Voting rights in the United States سانچہ:U.S. presidential elections

سانچہ:United States Congress