ڈاکٹر امجد ثاقب ایک پاکستانی سماجی کاروباری، انسانی ہمدرد، مصنف اور سابق سرکاری ملازم ہیں۔ انھوں نے اخوت فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جو صفر شرح سود پر مائکرو فنانس کریڈٹ پروگرام چلاتی ہے۔ یہ تنظیم غریب خاندانوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کے لیے مالی اعانت فراہم کرتی ہے۔ امجد ثاقب سماجی بھلائی، غربت کے خاتمے، مائیکرو فنانس اور تعلیم کے فروغ کے لیے اپنے کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ وہ اخوت کا سفر، کامیاب لوگ اور مولو موصلی سمیت متعدد کتابوں کے مصنف ہیں اور ساتھ ہی روزنامہ جنگ، نوائے وقت اور روزنامہ جناح جیسے متعدد پاکستان کے اخبارات میں کالم لکھتے رہے ہیں۔ وہ متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات کے حامل ہیں جن میں ستارۂ امتیاز پاکستان کا تیسرا اعلیٰ سول ایوارڈ بھی شامل ہے۔

امجد ثاقب
معلومات شخصیت
مقام پیدائش فیصل آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  انسان دوست   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

امجد ثاقب 1957ء میں پاکستان کے چھوٹے شہر کمالیہ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1982ء میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے ایم بی بی ایس کیا اور جامعہ پنجاب سے پبلک ایڈمنسٹریشن (ایم پی اے) میں ماسٹر ڈگری مکمل کی۔ انھوں نے 1995ء میں امریکی یونیورسٹی واشنگٹن ڈی سی سے ایک ہیوبرٹ ایچ ہمفری فیلوشپ بھی حاصل کی۔ 1985ء میں انھوں نے ڈی ایم جی میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی اور مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ انھوں نے 1998ء میں بطور جی ایم پنجاب رورل سپورٹ پروگرام میں کام کرنا شروع کیا اور اگلے سات سال تک وہاں خدمات انجام دیں۔ کئی سال مختلف عہدوں پر تعینات رہنے کے بعد 2003ء میں انھوں نے سول سروس سے استعفا دے دیا اور اخوت کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود اور معاشرتی ترقی کے لیے کام کرتے رہے۔

اخوت فاؤنڈیشن

ترمیم

2001ء میں قائم کردہ اخوت فاؤنڈیشن پہلی ایسی تنظیم تھی جس نے بلا سود قرضے فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا تھا۔

اعزازات

ترمیم

ڈاکٹر امجد ثاقب کئی بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکے ہیں۔

  • ڈاکٹر امجد ثاقب کو ایشیا کے نوبل پرائز یعنی رامون مگسیسے ایوارڈ سے 2021 میں نوازا گیا، جس کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی ان کی تعریف کی تھی
  • نوبل امن انعام 2022 کے لیے یورپی ملک مالٹا کے وزیر خارجہ نے نوبیل امن انعام کے لیے ڈاکٹر امجد ثاقب کا نام غربت کے خاتمے کے لیے کوشش اور انسانیت کی خدمت پر نامزد کیا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  • Muhammad Ahmad (12 August 2011)۔ "Amjad Saqib Profile"۔ SCRIBD website۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2021 
  • Syed Sadaat (2016-07-27)۔ "In Edhi's footsteps, Social work through civil service is the future"۔ DAWN (newspaper)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2021 
  • "Queen recognises Pakistani volunteer with Commonwealth Points of Light award"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2018-03-28۔ 31 مارچ 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2019 

بیرونی روابط

ترمیم