امریش باگچی

یہ بھارت میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کے موجد تھے۔ اس وجہ سے انہیں ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کے بابا (Father of Value Added Taxes) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ ب

ٰامریش باگچی اپنی زندگی کے آخری دور میں کمیشن برائے مرکز ریاست تعلقات (Commission on Centre State Relations) کے ایک رکن تھے۔ وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فائنانس اینڈ پالیسی، نئی دہلی میں پروفیسر ایمیریٹس رہے تھے۔ ان کا سب اہم کارنامہ جس کے لیے انھیں یاد کیا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ وہ بھارت میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کے موجد تھے۔ اس وجہ سے انھیں ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کے بابا (Father of Value Added Taxes) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ بھارت میں رائج گڈس اینڈ سرویسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) بھی خیال انھی کی اُپج ہے۔[1]

امریش باگچی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1931ء
وفات 20 فروری 2008ء
نئی دہلی
شہریت بھارتی
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ ماہر معاشیات   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عوامی مالیہ کے شعبے میں نمایاں کام

ترمیم

امریش باگچی نے وسیع پیمانے پر عوامی مالیہ سے متعلق نگارشات پیش کی ہیں۔ وہ بہ طور خاص ٹیکس پالیسی، ٹیکسوں پر عمل آوری اور مالیاتی وفاقیت جیسے موضوعات پر رطب اللسان تھے۔ 1993ء میں انھوں نے اپنی ایک رپورٹ "بھارت میں کھپت پر مبنی ٹیکسوں کی اصلاح" ("reform of consumption taxes in India") پیش کی۔ اسی رپورٹ کے تناظر میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکسوں کو متعارف کروانے پر مباحث شروع ہوئے۔ جدید دور کے گُڈس اینڈ سرویسیس ٹیکس کے خیال کے بارے میں باور کیا جاتا ہے یہ اسی رپورٹ کی اپچ اور دین ہے۔[1]

انتقال

ترمیم

امریش باگچی کا انتقال 20 فروری 2008ء کو ہوا تھا۔ وہ 77 سال کے تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک لڑکا، ایک لڑکی اور تین نواسے / پوتے تھے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم