امیر زمان
جے یو آئی (ف) کے رہنماء مولوی امیر زمان 1952ء میں لورالائی میں پیدا ہوئے، انھوں نے سیاسی سفر کا آغاز جمعیت علما اسلام (ف) کے ٹکٹ سے 2002ء میں قومی اسمبلی کے انتخابات سے کیا لیکن ناکام رہے، جس کے بعد صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔
امیر زمان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1950ء کی دہائی لورالائی [1] |
وفات | 7 ستمبر 2021[2] کوئٹہ [3] |
وجہ وفات | کووڈ-19 [4] |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | پاکستان |
جماعت | جمیعت علمائے اسلام |
مناصب | |
رکن چودہویں قومی اسمبلی پاکستان | |
رکن سنہ 1 جون 2013 |
|
حلقہ انتخاب | حلقہ این اے۔263 |
پارلیمانی مدت | چودہویں قومی اسمبلی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
وہ 2013ء میں این اے 263 لورالائی سے 5 سال کے لیے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 2017ء میں ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کا حصہ بھی بنے اور پوسٹل سروسز کی وزارت کا قلمدان سنبھالا۔
مولانا امیر زمان جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی دوست تھے
پاکستان عام انتخابات، 2013ء
انھوں نے پاکستان عام انتخابات، 2013ء میں بلوچستان کے حلقہ این اے۔263 (NA-263 (Loralai))میں جمیعت علمائے اسلام سے انتخاب میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔[5]
وفات
مولانا امیر زمان 8 ستمبر 2021ء کو انتقال کر گئے۔ مولانا امیر زمان کوئٹہ کے مقامی ہسپتال میںکورونا وائرس کے باعث زیر علاج تھے۔ مولانا امیر زمان کی تدفین آبائی علاقہ لورالائی میں کی گئی۔
حوالہ جات
- ↑ https://www.samaa.tv/news/2021/09/jui-f-leader-maulana-ameer-zaman-passes-away/
- ↑ https://www.24newshd.tv/07-Sep-2021/former-federal-minister-maulana-ameer-zaman-dies-due-to-corona — اخذ شدہ بتاریخ: 7 ستمبر 2021
- ↑ https://www.samaa.tv/news/2021/09/jui-f-leader-maulana-ameer-zaman-passes-away/ — اخذ شدہ بتاریخ: 7 ستمبر 2021
- ↑ https://www.24newshd.tv/07-Sep-2021/former-federal-minister-maulana-ameer-zaman-dies-due-to-corona
- ↑ "2013 الیکشن نتائج" (PDF)۔ ای سی پی۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2018