انارکلی آف آراہ
انارکلی آف آراہ (معنی:آراہ کی انارکلی) ایک بھارتی فلم ہے جسے شروعاتی فلم کار اَوِناش داس نے لکھ کر ہدایت کی۔ اس فلم میں سورا بھاسکر نے بہار کے قصبہ آراہ کی ایک رقاصہ کا کردار ادا کیا۔ اس فلم میں انارکلی کے وائس چانسلر کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کی کہانی بیان ہوئی ہے۔ 24 مارچ 2017ء میں اس فلم کا اجرا ہوا ہے۔[4][5][6] اس فلم کی کارکردگی کے پیشِ نظر سورا کو 63 واں فلم فیئر ایوارڈ کے موقع پر بہترین اداکارہ (تنقیدی) کے لیے نامزد کیا گیا۔
انارکلی آف آراہ | |
---|---|
فائل:Anarkali of Arrah poster.jpg | |
انگریزی | Anarkali of Aarah |
ہدایت کار | اوناش داس |
پروڈیوسر |
|
تحریر | اوناش داس |
ستارے | |
موسیقی | روہت شرما |
سنیماگرافی | اروند کنابیرن |
ایڈیٹر | جبین مرچنٹ |
پروڈکشن کمپنی | پروموڈوم موشن پکچرز |
تقسیم کار | پی وی آر سینیماس |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 113 منٹ[2] |
ملک | بھارت |
زبان | ہندوستانی |
باکس آفس | ₹10.78 ملین[3] |
پلاٹ
ترمیمانارکلی آف آرہ انارکلی کی کہانی ہے جو زندگی گزارنے کے لیے عوامی تقریبات میں دوغلے معنی رکھنے والے گانے گا کر ناچتی ہے۔ ایک اسٹیج شو کے دوران وائس چانسلر دھرمیندر چوہان کے مدِّ مقابل آتی ہے جو انارکلی کو پریشان کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ دونوں کے درمیان کشیدگی بڑھاتا ہے۔ دھرمیندر کے ہاتھ میں اقتدار ہے، لیکن انارکلی اپنی زندگی میں درپیش چنوتیوں سے ہار مان لینے سے انکار کر دیتی ہے اور سختی سے دفاع کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔
اداکاری کے ستارے
ترمیم- سورا بھاسکر - انارکلی
- سنجے مشرا - وائس چانسلر دھرمیندر چوہان
- پنکج ترپاٹھی - رنگیلا
- اشتیاق عارف خان - ہرامان تواری
- وجے کمار - انسپکٹر چلبل پانڈے
- اپسیتا چکرابرتی سنگھ - چمکی رانی
- منموہن جوشی - فیاض بھائی
- ابھیشیک شرما - سکھیلال سپاہی
- وشواس بھانو - دکھیلال سپاہی
- میور مور - انور
- نتن اروڑا[4] - اسٹوڈیو کا مالک
فلم سازی
ترمیمفلم انارکلی آف آراہ کے ہدایتکار اوناش داس کے مطابق اس نے ایک بار بھوجپوری لوک فنکارہ تارابانو فیض آبادی کا ایک موسیقی ویڈیو دیکھا جس میں وہ ایک نغمہ ہرے ہرے نیبوا گا کر ناچتی ہے، جس سے اسے اس فلم کی فلم سازی کی طرف مائل کر دیا۔
انتخابِ اداکار
ترمیمپہلے وفلم انارکلی آف آراہ کے مرکزی کردار انارکلی کے لیے رچا چڈا کو نامزد کیا تھا۔ لیکن اس نے اس فلم میں اداکاری نبھانے سے انکار کر دیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اوناش داس ایک شروعاتی فلمی ہدایتکار ہے اور اس کی ریلیز ہونے کی بھی امید نہیں کیونکہ اس وقت رچا جن فلموں میں کام کر رہی تھی ان کے مقابلے یہ کم تخمینہ والی فلم تھی۔[7][8][9]
موسیقی و نغمے
ترمیمانارکلی آف آراہ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
ساؤنڈ ٹریک البم از | |||||||
رلیز | 27 فروری 2017ء[10] | ||||||
صنف | Feature film soundtrack | ||||||
طوالت | 38:58 | ||||||
لیبل | Zee Music Company | ||||||
|
فلم انارکلی آف آراہ میں کل دس نغمے ہیں جن کی موسیقی کی کمپوزنگ روہت شرما نے کی ہے اور رام کمار سنگھ، رویندر رندھاوا، پرشانت انگول، ڈاکٹر ساگر اور اوناش داس نے فلم کے لیے نغمے لکھے۔[11][12]
نمبر. | عنوان | بول | گلوکار | طوالت |
---|---|---|---|---|
1. | "دونالیا میں جنگ" | رام کمار سنگھ | سواتی شرما | 05:15 |
2. | "لہنگا جھانکے" | رویندر رندھاوا | اندو سونالی | 02:49 |
3. | "اے ساقی اوہ" | رام کمار سنگھ | پونی پانڈے | 03:57 |
4. | "بدنام جیا دے گاڑی" | رویندر رندھاوا | ریکھا بھاردواج | 06:20 |
5. | "من بے قید ہوا" | پرشانت انگول | سونو نگم | 04:18 |
6. | "مورا پیا مطلب کا یار" | ڈاکٹر ساگر | سواتی شرما | 03:41 |
7. | "سا را را را" | رویندر رندھاوا | پونی پانڈے | 07:32 |
8. | "میرا بالم بمبیا" | اوناش داس | پونی پانڈے | 02:33 |
9. | "ہمرے جوبنا پہ" | اوناش داس | اندو سونالی | 01:27 |
10. | "لال لال چیکوا" | رویندر رندھاوا | روہت شرما | 01:06 |
کل طوالت: | 38:58 |
اعزازات و نامزدگیاں
ترمیمتاریخِ تقریب | اعزاز | زمرہ | حاصل شدگان | نتیجہ | حوالہ جات |
---|---|---|---|---|---|
16 جنوری 2018 | فلمز آف انڈیا آن لائن ایوارڈز | بہترین اداکارہ- اہم کردار | سورا بھاسکر | نامزد | [13] |
بہترین معاون اداکار | سنجے مشرا | نامزد | |||
بہترین اصلی اسکرین پلے | اوناش داس | نامزد | |||
بہترین مکالمے | نامزد | ||||
خصوصی تذکرہ (موسیقی ہدایتکار) | روہت شرما | فاتح | |||
20 جنوری 2018 | فلم فیئر اعزازات | بہترین اداکارہ (تنقیدی) | سورا بھاسکر | نامزد | [14] |
20 مارچ 2018 | نیوز18 ریل مووی ایوارڈز | بہترین اداکارہ | سورا بھاسکر | نامزد | [15] |
بہترین فن / پروڈکشن ڈیزائن | اشونی شری واستو | نامزد |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Anaarkali of Aarah - 2017"۔ FilmiBeat۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ↑ "Anaarkali of Aarah - Cast"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ↑ "Anaarkali of Aarah - Box Office"۔ Box Office India۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ^ ا ب "Anarkali of Arrah movie review: Bold, beautiful and endearing"۔ دکن کرانیکل۔ 21 April 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2017
- ↑ "Swara Bhaskar to return in and as 'Anarkali of Arrah'"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 11 February 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2017
- ↑ "Language Games: Anarkali of Arrah"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2017
- ↑
- ↑ "Richa turned down Anarkali of Aarah right before signing the film: Avinash Das"۔ دکن کرانیکل۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ↑ "Sandiip Kapur: You Won't Miss A Hero In Anaarkali Of Aarah"۔ Koimoi۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ↑ "Anaarkali of Aaraah (Original Motion Picture Soundtrack)"۔ آئی ٹیونز۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ↑ "Anaarkali of Aarah - Rohit Sharma"۔ Saavn۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ↑ "Anaarkali of Aarah - 2017 - Zee Music - Rohit Sharma"۔ Gaana۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ↑ "FOI Online Awards"۔ FOI Online Awards (بزبان انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2018
- ↑ "63rd Jio Filmfare Awards 2018: Official list of nominations - Times of India"۔ The Times of India۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2018
- ↑ "Reel Movie On Screen Awards 2018 | Best Film, Actor, Actress, Director and More"۔ News18 (بزبان انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2018