انجنا اوم کشیپ ایک ہندوستانی صحافی اور اینکر ہیں۔ وہ ہندی نیوز چینل آج تک [1] کی ایگزیکٹو ایڈیٹر ہیں اور انھیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی غیر جانبدارانہ حمایت کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

انجنا اوم کشیپ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 12 جون 1975ء (49 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رانچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ ملیہ اسلامیہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ صحافی ،  اینکر پرسن   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

انجنا رانچی میں بھومیہار ذات کے اوم پرکاش تیواری کے گھر پیدا ہوئی،[2] اوم پرکاش بھارتی فوج میں شارٹ سروس کمیشن میں ڈاکٹر تھے انھوں نے جنگ آزادی بنگلہ دیش کے دوران میں خدمات انجام دی تھی۔[2]

ابتدائی تعلیم لورٹو کانوینٹ نامی ایک مقامی کاتھولک اسکول سے ہوئی، پھر بعد دہلی پبلک اسکول رانچی میں داخلہ لیا۔[2] اس کے بعد دہلی یونیورسٹی میں سائنس کی طرف میلان ہونے کے باوجود نباتیات کے شعبہ میں داخلہ لیا۔ انجنا نے آل انڈیا پری میڈیکل امتحان میں شرکت کی لیکن کامیاب نہیں ہوئی۔[2] بچپن ہی سے ایک قابل اور ذہین، بحث و مباحثہ میں ماہر تھیں، اس لیے لڑکیوں کی لیڈر اور کالج ہاسٹل کی صدر بن گئیں۔[2]

کچھ سالوں کے بعد گریجویشن کے لیے دہلی اسکول آف سوشل ورک میں داخلہ لیا۔ نصاب کی وجہ سے انجنا کے اندر عوامی سرگرمی کا جذبہ پیدا ہوا۔[2]

کیریئر

ترمیم

انجنا نے پہلا کام ڈیوو موٹرز میں بطور کونسلر کیا۔ تاہم وہ اس نوکری کو پسند نہیں کرتی تھیں اور تقریباً ایک سال کے بعد استعفی دے دیا۔[2] اس کے بعد وہ ایک غیر سرکاری تنظیم میں شامل ہوئی جس میں کچی آبادی میں رہنے والوں کے لیے قانونی مشیر کا کام کرتی تھی۔[2]

صحافت

ترمیم

سنہ 2000 کے اوائل میں انجنا نے اپنے شوہر کے اصرار پر جامعہ ملیہ اسلامیہ سے صحافت میں ڈپلوما شروع کیا۔ ڈپلوما سے فراغت کے بعد دوردرشن میں شامل ہوئیں۔ انھیں ایک تحقیقاتی شو "آنکھوں دیکھی' کے نیوز ڈیسک پر رکھا گیا لیکن ساتھ ساتھ انھیں رپورٹنگ کی کچھ اہم ذمہ داریاں بھی دی گئیں۔[2]

ایک سال کے اندر وہ زی نیوز میں چلی گئیں، حالانکہ وہ نیوز اینکر بننا چاہتی تھیں لیکن ابتداءا مختلف کرداروں میں کام کیا اور زی نیوز میں کئی سال کامیابی کے ساتھ گزارا، بارہا نیوز اینکر کے فرائض کو بھی انجام دیا۔[2]

2007 میں وہ نیوز 24 میں شامل ہوگئیں، جہاں وہ پہلی بار شام کے مباحثے کے پروگرام میں اینکرنگ کے لیے مرکزی دھارے میں شامل کی گئیں۔ 2012 کے شروع میں ہی بطور اینکر اسٹار نیوز میں چلی گئیں، لیکن اس چینل کو کچھ مہینوں بعد بند کر دیا گیا۔ اس طرح انجنا متعدد صحافیوں میں سے ایک صحافی اور اینکر بن گئیں۔[2]

انجنا کو ہندوستان میں معاشرتی طور پر مظلوم طبقات اور اسی طرح کے مثبت اقدامات کے تحفظات کے خلاف ایک مضبوط آواز قرار دیا گیا ہے۔[2]

نجی زندگی

ترمیم

انجنا نے 1995ء میں منگیش کشیپ سے شادی کی۔ وہ دہلی یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران منگیش سے ملیں۔ منگیش دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر رہے ہیں اور 2016ء سے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے چیف ویجیلنس آفیسر ہیں۔ ان کے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Anjana OM Kashyap۔ "Guest Column: Lynching on Social Media: Anjana Om Kashyap"۔ www.exchange4media.com (بزبان انگریزی)۔ 26 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2016 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ