انگین آلتان دوزیاتان

ترک اداکار
(انجین آلتان دوزیتان سے رجوع مکرر)

انگین آلتان دوزیاتان[1] (ترکی زبان: Engin Altan Düzyatan) ایک ترک اداکار ہیں، جو ڈراما سیریل دیریلش: ارطغرل کے لیے مشہور ہیں۔[2][3]

انگین آلتان دوزیاتان
(ترکی میں: Engin Altan Düzyatan ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 26 جولا‎ئی 1979ء (45 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قرشی یاکا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ترکیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ترک طائری زبان   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نجی زندگی

ترمیم

انگین 26 جولائی 1979ء کو ترکی کے صوبے ازمیر میں پیدا ہوئے۔[4][5] انہوں نے اپنے ہائی اسکول کے دنوں میں اداکاری کا آغاز کیا۔ ان کا آبائی خاندان پریشتینا سے آنے والا ایک البانی تارک وطن ہے۔ ان کے کنبے کے دیگر افراد یوگوسلاویہ کے تُرک مہاجر ہیں۔[6][7][8][9][10] انھوں نے تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوکوز ایلول یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔[11]

سنہ 2014ء میں ترک فٹ بال کھلاڑی سلیم صویدان اور ترک اداکارہ خولیا کوچیغیت کی نواسی، نسلِ شاہ آلقوچلار سے شادی کی۔[12][13] ان کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا امیر آراس (پ۔ 9 جنوری 2016ء) اور ایک بیٹی آلارا (پ۔ 2018)۔[14]

پیشہ وارانہ زندگی

ترمیم

وہ اپنا کورس مکمل کرنے کے بعد استنبول چلے گئے جہاں انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔[11]

اسکرین پر انہوں نے اداکاری کا آغاز ٹیلی ویژن سلسلے رُخْسار سے کیا۔ بعد ازاں یَدی تپہ استانبول، قوچم بنِم اور آلاجہ قرانلق میں نظر آئے۔ سنہ 2005ء میں انہوں نے مصطفی آلتی اوقلر کی ڈائریکٹ کردہ فلم ”بیضاء نِن قادینلری“ میں کام کیا۔ سنہ 2007ء میں وہ ٹی وی سلسلے سوگیلی دونوروم میں خلوق بیلگینر، صومرو یاوروجق اور نورہ سرزلی کے ساتھ نظر آئے۔ انہوں نے اس کے بعد جنت (2008ء) اور مَأْذُونِیَتْ (2009ء) فلموں میں کام کیا۔ سنہ 2009ء میں ٹی وی سلسلے بِر بولوت اولسم میں ڈاکٹر سردار باتور کا کردار نبھایا، اس میں ان کے شریک اداکار ملیسا سوزن اور انگین اق یورک تھے۔[5]

سنہ 2010ء میں انگین نے رومانتیک کومیدی، نویورق‌دہ بش مناره اور بِر آووچ دَنِز میں کام کیا۔[5]

سنہ 2010ء اور سنہ 2011ء میں شو ٹی وی پر دی ملین پاؤنڈ ڈراپ لائیو کے ترک ورژن ”1 میلیون جانلی پارہ“ گیم شو کی میزبانی کی۔[5]

2014ء میں ”کَنال ڈی“ چینل کے جنایت میں کام کیا۔ ان کے شریک اداکار نورگل یشیل چائے، اوغور پولاد، شکران اووالی، احمد ممتاز تایلان اور غنجہ گل صونار تھے۔[15]

2014ء سے 2019ء تک ٹی آر ٹی 1 کے ٹی وی سلسلے ارطغرل غازی میں ارطغرل کا کردار نبھایا۔[13]

وہ مسلم 500 کی فہرست برائے فنون و ثقافت کے ایڈیشن 2020ء میں موثر ترین مسلمانوں میں بھی شامل کیے گئے ہیں۔[16]

شوبز

ترمیم

ٹی وی سیریل

ترمیم
سال سیریل کردار ملاحظات
2001ء رخسار باریش معاون اداکار
2001ء بِزِم اوتل آلتان معاون اداکار
2001ء یدی تپہ استانبول - مہمان اداکار
2002ء-2004ء قوچم بنِم اورچون معاون اداکار
2003ء خرم سلطان شہزادہ بایزید معاون اداکار
2003ء مہرلو گولر انگین معاون اداکار
2003ء آلاجہ قرانلق ڈاکٹر مہمان اداکار
2003ء قامپوسیستان لوند معاون اداکار
2004ء عزیزہ اَفہ معاون اداکار
2004ء سیل باشدن جہان معاون اداکار
2005ء بَلالی بالدیز وداد مہمان اداکار
2005ء قادین ہَر زمان حقلیدیر پکجان مرکزی اداکار
2006ء صلہ صحافی مہمان اداکار
2006ء قیزلر یوردو اوزگور مرکزی اداکار
2007ء افہ دل میان اورخان معاون اداکار
2007ء سوگیلی دونوروم مراد مختار معاون اداکار
2008ء دانتل امرہ مرکزی اداکار
2008ء جسارتین وار می عشقا؟ تمر مرکزی اداکار
2009ء بر بولوت اولسم ڈاکٹر سردار باتور مرکزی اداکار
2010ء قاپالی چارشی فرات معاون اداکار
2010ء 1 میلیون جانلی پارہ میزبان ٹی وی شو
2010ء شن یوا بذات خود مہمان اداکارہ
2012ء صون خلیل مرکزی اداکار
2012-2013ء یول آیریمی صحافی، مراد مرکزی اداکار
2014ء جنایت یلماز سیحان مرکزی اداکار
2014 چراغان باصقینی پولدی/مصطفیٰ مرکزی اداکار
2014-2019 دیریلیش: ارطغرل ارطغرل مرکزی اداکار
2018-2019 3دہ 3 تاریخ میزبان ٹی آر ٹی 1 مقابلہ پروگرام
2019 قورشون پراسیکیوٹر اورخان آتماجہ مرکزی اداکار

فلمیں

ترمیم
سال فلم کردار ملاحظات
2005 قلبین زمانی گنج دمیر معاون اداکار
2005 بیضاء نِن قادینلری قورای معاون اداکار
2007 جنت جان مرکزی اداکار
2008 مأذونیت - مرکزی اداکار
2008 جین گچیدی انسپکٹر مرکزی اداکار، مختصر فلم
2010 نویورق‌دہ بش مناره تیمور معاون اداکار
2010 بر آووچ دنز مرد آکبای مرکزی اداکار
2010 رومانتیک کومیدی جم سزگین مرکزی اداکار
2011 آناطولو قارتالری میجر کمال تاناچان مرکزی اداکار
2012 بو صون اولسون سنان مرکزی اداکار
2012 ماکس ماجرالری: قرالین طوغوشو گولگہ لری افندیسی صوتی اداکار
2012 ماکس ماجرالری 2: قرالیغا یولجُیلق گولگہ لری افندیسی صوتی اداکار
2012 دُرت دیوار سرای بوسنہ - پروڈیوسر، مختصر فلم
2013 رومانتیک کومیدی جم سزگین مرکزی اداکار
2013 بو ایشتہ بر یالٖنزٖلٖق وار محمد مرکزی اداکار
2016 و پاناییر کویدن گیدر علی مرکزی اداکار
2017 بلال: اوزگورلُگُن سسی بلال صوتی اداکار

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ہر قسط میں 50 لاکھ روپیہ اور کروڑوں پرستار کمانے والی داڑھی چلی گئی"۔ 19 اگست، 2019۔ 29 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2020 
  2. "Engin Altan Düzyatan'dan Diriliş Ertuğrul paylaşımı"۔ Yeni Akit (بزبان ترکی) 
  3. "'Ertuğrul' stars Esra Bilgiç, Engin Altan fall prey to Pakistan's 'moral brigade'"۔ The News 
  4. "Engin Altan Düzyatan kimdir? Kaç yaşında ve aslen nerelidir?"۔ Haber7 (بزبان ترکی) 
  5. ^ ا ب پ ت "Engin Altan Düzyatan kimdir? Engin Altan Düzyatan nereli ve kaç yaşında?"۔ Sözcü (بزبان ترکی) 
  6. "Engin Altan Düzyatan'ın soyadı nereden geliyor"۔ Hurriyet (بزبان ترکی) 
  7. "Yakışıklı Jönümüz Engin Altan Düzyatan Hakkında Muhtemelen Daha Önce Hiç Duymadığınız 19 Şey"۔ Onedio (بزبان ترکی) 
  8. Burak Yiğit۔ "Engin Altan Düzyatan Aslen Nereli? Burcu ve Yaşı Nedir?"۔ Nereli (بزبان ترکی)۔ 01 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2020 
  9. "Engin Altan Düzyatan Kimdir?"۔ Internet Haber (بزبان ترکی) 
  10. "Engin Altan Düzyatan'ın yeni projesi belli oldu"۔ CNN Türk (بزبان ترکی) 
  11. ^ ا ب "Ekonomi ve Politika Haberleri Türkiye'nin En Cesur Gazetesi Radikal'de!"۔ Radikal (بزبان ترکی) 
  12. "Neslişah Alkoçlar Kimdir?"۔ Sabah (بزبان ترکی) 
  13. ^ ا ب "Engin Altan Düzyatan Kimdir?"۔ Sabah (بزبان ترکی) 
  14. "Neslişah Alkoçlar ve Engin Altan Düzyatan'ın ikinci bebekleri Alara doğdu"۔ Sabah (بزبان ترکی) 
  15. "Kanal D will release new series entitled, "Cinayet""۔ 24 December 2013۔ 01 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2020 
  16. "Engin Altan Duzyatan"۔ The Muslim 500 

بیرونی روابط

ترمیم