انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز

انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (جسے آئی ایم سائنسز بھی کہا جاتا ہے) عوامی سیکٹر میں حکومت کا خود مختار ادارہ ہے جو ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے تسلیم شدہ ہے اور فاٹا آرڈیننس نمبر 37 سن 2002 کے تحت کام کر رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد 1995 میں پشاور یونیورسٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے رکھی گئی تھی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے بزنس کیٹیگری میں اسے ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ [2]

انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز
Institute of Management Sciences
شعارعوامی روح اور مارکیٹ کی حرکیات کے ساتھ انتظامی تعلیم
Management Education with Public Spirit and Market Dynamism
قسمعوامی
قیام1995ء (1995ء)
انڈومنٹ42ملین پاکستانی روپے [1]
ڈائریکٹرڈاکٹر ایم محسن خان
طلبہ5000+
مقامپشاور ڈویژن، پاکستان
مخففآئی ایم سائنسز
وابستگیاںاین بی ای اے سی، این سی ای اے سی، ایچ ای سی
ویب سائٹwww.imsciences.edu.pk

یہ ادارہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں واقع ہے اور اسے چار شعبہ جات میں منظم کیا گیا ہے - مینجمنٹ سائنسز، کمپیوٹر سائنسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور لبرل آرٹس۔ [3]

اسے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ذریعہ ڈگری دینے والے ادارے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور اسے حکومت خیبر پختونخوا نے چارٹرڈ درسگاہ کا درجہ دے رکھا ہے۔ [4]

انسٹی ٹیوٹ میں دو انکیوبیشن سینٹرز ہیں، آئی ایم|درشال جو کے پی ٹی آئی بی اور آئم ایم |سائنسز اور بزنس انکیوبیشن سینٹر (بی آئی سی) کا مشترکہ پروگرام ہے۔

پیش کردہ ڈگریاں

ترمیم

یہ ادارہ 2005 سے درج ذیل شعبوں میں ڈگریاں دے رہا ہے: [5]

  • مینیجمنٹ
  • کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی
  • ڈیٹا سائنس اور سافٹ ویئر انجینئرنگ
  • منصوبہ بندی اور پالیسی تجزیہ
  • بینکنگ
  • فنانس اور اکاؤنٹنگ
  • مارکیٹنگ
  • ہیلتھ سروس اور ہسپتال کا انتظام
  • لوکل گورنمنٹ اور پبلک انٹرپرائزز
  • اپلائیڈ اکنامکس
  • سماجی علوم
  • انگریزی (ادب اور لسانیات)

یہ ادارہ برطانیہ میں ساؤتھمپٹن یونیورسٹی میں ساؤتھمپٹن مینجمنٹ اسکول کے ساتھ "اسپلٹ سائٹ پی ایچ ڈی" پروگرام بھی پیش کرتا ہے۔ [6] [7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "تحقیق اور ترقی کے لیے فنڈز فراہم کرنا"۔ آئی ایم سائنسز۔ 1 اگست 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2012 
  2. "IMSciences History"۔ IMSciences۔ October 25, 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ December 1, 2011 
  3. "Faculties"۔ IMSciences۔ 09 اگست 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2012 
  4. "HEC recognized The institute of management sciences was firstly known as university of Peshawar and later on it is converted to Institute of Management Sciences by passing ordinence bill from KyberPakhtunkhwa Assembly. Universities/Degree Awarding Institutes (DAIs) of Pakistan in Public & Private Sector as on September 2011"۔ Pakistan: ہائر ایجوکیشن کمیشن۔ September 2011۔ 29 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2011 
  5. "About the Institute"۔ IMSciences۔ October 25, 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ December 1, 2011 
  6. "International links recognised"۔ Southampton Management School۔ May 9, 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ December 1, 2011 
  7. "University of Southampton-Split-Site PhD"۔ Online PhD Degree Programs۔ 2015۔ 23 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ February 15, 2015