خوش آمدید در باب
«اوقیانوسیہ»
Lake mapourika NZ.jpeg Aitutaki-Motu Tapuaetai.jpg Crepuscular ray sunset from telstra tower edit.jpg
Nuvola apps kedit.png باب اوقیانوسیہ
دنیا کے نقشہ میں اوقیانوسیہ کو سبز رنگ میں نمایاں کیا گیا ہے

اوقیانوسیہ (انگریزی: Oceania یا Oceanica) ایک جغرافیائی و سیاسی خطہ ہے جو متعدد علاقوں پر مشتمل ہے، جن میں سے بیشتر بحر الکاہل اور ملحقہ علاقوں میں موجود جزائر ہیں۔ اردو میں اسے عام طور پر بر اعظم آسٹریلیا کہا جاتا ہے جو غلط اصطلاح ہے۔
اوقیانوسیہ کی اصطلاح پہلی بار 1831ء میں فرانسیسی مہم جو دوموں دا اوروے (Dumont d'Urville) نے استعمال کی تھی۔ آج دنیا کی کئی زبانوں میں اس اصطلاح کا استعمال آسٹریلیا اور اس سے ملحقہ بحر الکاہل کے جزائر کے حوالے سے ہوتا ہے اور یہ 8 ارضی موسمیاتی خطوں میں سے ایک ہے۔
اوقیانوسیہ کی سرحدیں مختلف انداز میں ظاہر کی جاتی ہیں۔ اکثر تعریفیں آسٹریلیا، نیو زیلینڈ، نیو گنی اور جنوب مشرقی ایشیا کے بحری علاقوں کو اوقیانوسیہ کا حصہ قرار دیتی ہیں۔ اوقیانوسیہ میں واقع جزائر کو تین زیريں خطوں مالینیشیا، مائیکرونیشیا اور پولینیشیا میں تقسیم کیا جاتا ہے۔


Nuvola apps kedit.png منتخب مقالہ
امریکی ریاست کیلیفورنیا سے بحرالکاہل کا نظارہ

بحر الکاہل دنیا کا سب سے بڑا سمندر ہے۔ اسے یہ نام پرتگیزی جہاز راں فرڈیننڈ میگلن نے دیا تھا جو دراصل لاطینی لفظ Mare Pacificum سے نکلا ہے جس کا مطلب پرسکون سمندر ہے۔
بحر الکاہل زمین کے کل رقبے کے ایک تہائی حصے پر پھیلا ہوا ہے جس کا کل رقبہ 179.7 ملین مربع کلومیٹر (69.4 ملین مربع میل) ہے۔ شمال سے جنوب کی جانب بحیرہ بیرنگ سے بحر منجمد جنوبی کے درمیان 15 ہزار 500 کلومیٹر اور مشرق میں انڈونیشیا سے لے کر کولمبیا اور پیرو تک اس کی لمبائی 19 ہزار 800 کلومیٹر ہے۔
اس سمندر کی مغربی حد آبنائے ملاکا پر ختم ہوتی ہے۔ روئے زمین پر سب سے گہرا مقام ماریانا ٹرینچ بحر الکاہل میں واقع ہے جس کی گہرائی 10 ہزار 911 میٹر (37 ہزار 797 فٹ) ہے۔ بحر الکاہل کی اوسط گہرائی 4 ہزار 300 میٹر (14 ہزار فٹ) ہے۔ بحر الکاہل میں تقریبا 25 ہزار جزائر ہیں جو دنیا بھر کے سمندر میں موجود کل جزیروں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

Nuvola apps kedit.png منتخب تصویر
Fagatogo Dock.jpg

پاگو پاگو (Pago Pago) امریکی سمووا کا دارالحکومت ہے۔

Nuvola apps kedit.png زمرہ جات
Nuvola apps kedit.png کیا آپ جانتے ہیں۔۔۔
  • - حلقۂ آتش (انگریزی:Pacific Ring of Fire) ایک اصطلاح ہے جو بحر الکاہل کے گرد پھیلے آتش فشانوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ آتش فشاں زمین کی پرتوں میں حرکت اور دباؤ کے باعث اکثر پھٹتے رہتے ہیں اس لیے اس حلقے کو حلقۂ آتش کہا جاتا ہے۔ یہ تقریباً 40 ہزار مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ دنیا کے کل 90 فیصد زلزلے اور بڑے زلزلوں میں سے 80 فیصد اس خطے میں آتے ہیں۔ یہ حلقہ جنوبی بحر الکاہل میں وانواٹو اور نیو کیلیڈونیا کے درمیان اور جزائر سولومن کے کناروں کے ساتھ اور نیو برٹن اور نیو گنی کے درمیان سے گذرتا ہے۔
  • - اوقیانوسیہ (انگریزی: Oceania یا Oceanica) ایک جغرافیائی و سیاسی خطہ ہے جو متعدد علاقوں پر مشتمل ہے، جن میں سے بیشتر بحر الکاہل اور ملحقہ علاقوں میں موجود جزائر ہیں۔ اردو میں اسے عام طور پر بر اعظم آسٹریلیا کہا جاتا ہے جو غلط اصطلاح ہے۔
Nuvola apps kedit.png متعلقہ ابواب
Nuvola apps kedit.png ویکیمیڈیا ساتھی منصوبے
اوقیانوسیہ اوقیانوسیہ اوقیانوسیہ اوقیانوسیہ اوقیانوسیہ اوقیانوسیہ اوقیانوسیہ
ویکی اخبار
آزاد متن خبریں
ویکی اقتباسات
مجموعہ اقتباسات متنوع
ویکی کتب
آزاد نصابی ودستی کتب
ویکی منبع
آزاد دارالکتب
وکشنری
لغت ومخزن
ویکیورسٹی
آزاد تعلیمی مواد ومصروفیات
العام
انبار مشترکہ ذرائع
Wikinews-logo.svg
Wikiquote-logo.svg
Wikibooks-logo.svg
Wikisource-logo.svg
Wiktionary-logo-en.svg
Wikiversity-logo.svg
Commons-logo.svg