اوپن اسٹریٹ میپ ایک آنلاین نقشہ جات کی ویب گاہ ہے۔ اس کی نوعیت ویکی پیڈیا اور دیگر ویکی میڈیا منصوبہ جات جیسی اس اعتبار سے ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرنے والا صارف رضاکارانہ طور پر ترمیم کر سکتا ہے۔ لفظی اعتبار سے اوپن اسٹریٹ میپ کا مطلب اردو زبان میں کھلی سڑک کا نقشہ ہے۔

اس منصوبے کی تخلیق اسٹیو کوسٹ نے مملکت متحدہ میں 2004ء میں کیا۔ اس کے پس پردہ ویکی پیڈیا کی کامیابی کارفرما تھی۔[1] ایک اور محرک ملکیتی نقشہ جاتی معلومات تھی جو برطانیہ اور دنیا کے دیگر حصوں میں کثرت سے رواج پا چکے تھے۔[2] اپنے آغاز سے یہ منصوبہ 2 ملین سے زائد اندراج شدہ صارفین کی سرپرستی پا چکا ہے[3] جو معلومات کو انفرادی سروے، جی پی ایس آلات، فضائی تصویر کشی اور دیگر مفت ذرائع سے حاصل کرتے ہیں۔ یہ ہجومی ذرائع سے یکجا معلومات ہیں جو کھلے ڈیٹا بیس لائسنس کے تحت دستیاب ہوتا ہے۔ یہ ویب گاہ کو اوپن اسٹریٹ میپ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ہے، جو انگلستان اور ویلز میں ایک غیر منافع بخش ادارے کے طور پر اندراج شدہ ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Frederic Lardinois (9 اگست 2014ء)۔ "For the Love of Mapping Data"۔ ٹیک کرنچ۔ 12 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جنوری 2019 
  2. Frederick Ramm، Jochen Topf، Steve Chilton (2011)۔ OpenStreetMap: Using and Enhancing the Free Map of the World۔ UIT Cambridge 
  3. Pascal, Neis، Alexander Zipf (2012)، "Analyzing the Contributor Activity of a Volunteered Geographic Information Project — The Case of OpenStreetMap"، ISPRS Int. J. Geo-Inf.، 1 (2): 146–165، Bibcode:2012IJGI....1..146N، doi:10.3390/ijgi1020146