اپادان
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
|
ترشنا یا خواہش کے نتیجے میں مختلف جسمانی اور ذہنی محسوسات سے انسیت (اپادان) پیدا ہو جاتی ہے اور آدمی ہر حال میں ان سے وابستہ رہنا چاہتا ہے۔ بدھ نے یہاں صرف جسمانی لذات و محسوسات ہی کو انسان کی طمع سے وابستگی کی وجہ نہیں بتایا بلکہ ذہنی معتقدات، خیالی مباحث، ظاہری رسومات اور خود وضع کردہ اخلاقیات کے اصولوں کی اندھی فردی اور اجتماعی تقلید کو بھی خواہش کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ اس درجہ سے موجودہ زندگی کے مدارج ختم جبکہ مستقبل سے متعلقہ مدراج آغاز ہوتے ہیں۔