اودیا (بدھ مت)
|
سلسلہ علت و معلول کے دائرے کا پہلا درجہ اودیا یعنی جہالت ہے جو بدھ مت کے نزدیک زندگی کے بارے میں صحیح نقطہ نظر سے محروم رہنے کا نام ہے۔ گوتم بدھ کی بیان کردہ چار عظیم سچائیوں، نروان اور دیگر تصورات پر یقین نہ کرنا بھی جہالت ہے۔ بدھ شارحین کے نزدیک وہ لوگ بھی جاہل ہیں جو دنیا کو عیش و عشرت کا دائمی مقام تصور کرنے کے علاوہ خدا کی عبادت، مذہبی رسومات کی پابندی اور عبادات کو سود مند سمجھتے ہیں۔