وگیان
|
وگیان (شعور) کا درجہ ”سنسکار“ کے نتیجے میں وجود پاتا ہے۔ اودیا اور سنسکار کے درجات سابقہ زندگی سے متعلق ہیں اور تیسرے درجے یعنی وگیان سے جو مدارج آغاز ہوتے ہیں وہ موجودہ زندگی سے تعلق رکھتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں پچھلی زندگی کے اعمال کے نتیجہ میں شعور (وگیان) پیدا ہوتا ہے اور موجودہ زندگی کے پہلے درجہ پر فائز ہو جاتا ہے۔