اپالو
یونانی دیومالا کا حسین ترین دیوتا۔ زیوس اور لیٹو (لیٹونا) کا بیٹا جس کی پیدائش جزیرہ ڈیلوس میں ہوئی۔ ہومر کی منظوم داستان میں اپالو کو پیشن گوئی۔ قہر و بربادی نازل کرنے والے اور جنگجو کی حیثیت سے پیش کیا گیا ہے۔ یونانی اسے تمام دیوتاؤں سے افضل مانتے ہیں۔ یونانی شاعری اور بعد کی مصوری میں اس کے حسن و جمال کی بڑی ثنا خوانی کی گئی ہے۔ وہ بہت اچھا گویا اور سازندہ تھا۔ اور اپنے سنہرے ساز کو چھیڑ کر اولمپس کو فرحت پہنچاتا تھا۔ ڈیلفی کے مندر میں اس سے مرادیں مانگی جاتی اور غیب کی باتیں پوچھی جاتی تھیں۔
اپالو | |
---|---|
God of music, poetry, art, oracles, archery, plague, medicine, sun, light and knowledge | |
Apollo Belvedere, ca. 120–140 CE | |
ذاتی معلومات | |
والدین | زیوس و Leto |
بہن بھائی | آرتمیس، Aeacus، Angelos، ایفرودیت، Ares، ایتھنے، دیانوسس، Eileithyia، اینیو، Eris، Ersa، Hebe، ہیلن آف ٹرائے، Hephaestus، Heracles، Hermes، Minos، Pandia، Persephone، Perseus، Rhadamanthus, the Graces, the Horae, the Litae, the Muses, the Moirai |
رومی مساوی | Apollo |
ویکی ذخائر پر اپالو سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |