اڑتا پنجاب
اڑتا پنجاب سنہ 2016ء میں منظر عام پر آنے والی ایک جرائم پر مبنی ڈراما فلم ہے جسے ابھیشیک چوبے نے تحریر کیا اور اس کی ہدایت کاری بھی کی۔ دراصل یہ فلم بھارتی صوبہ پنجاب میں منشیات کے استعمال اور اس سے متعلق دیگر جرائم پر مبنی ہے۔ اسے انوراگ کشیپ کے پروڈکشن گھر فینٹم فلمز کے ساتھ مل کر بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے دو فلم ساز شوبھا کپور اور ایکتا کپور نے بنایا ہے۔ فلم میں شاہد کپور، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ اور دلجیت دوسانجھ نے مرکزی کردار ادا کیا۔[4][5]
اڑتا پنجاب | |
---|---|
فلم کا پوسٹر | |
ہدایت کار | Abhishek Chaubey |
پروڈیوسر | شوبھا کپور ایکتا کپور انوراگ کشیپ Vikramaditya Motwane Aman Gill Vikas Bahl Sameer Nair |
تحریر | سدیپ شرما |
منظر نویس | Sudip Sharma Abhishek Chaubey |
کہانی | Sudip Sharma Abhishek Chaubey |
ستارے | شاہد کپور کرینہ کپور عالیہ بھٹ دلجیت دوسانجھ |
موسیقی | Original Songs: امیت تریویدی Background Score: Benedict Taylor Naren Chandavarkar |
سنیماگرافی | Rajeev Ravi |
ایڈیٹر | میگھنا سین |
پروڈکشن کمپنی | |
تقسیم کار | بالاجی موشن پکچرز |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 149 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | ہندی زبان پنجابی |
بجٹ | ₹40 کرور[1][2] |
باکس آفس | اندازاً۔ ₹98.26 کرور[3] |
4 جون 2016ء کو مرکزی بورڈ برائے فلم سرٹیفکیشن نے فلم کو منظر عام پر آنے سے روکنے کا مطالبہ کیا اور یہ وجہ بتائی کہ فلم کے بعض مناظر عام فلم بینوں کے لیے غیر مناسب ہیں، نتیجتاً فلم سازوں کو اس میں سے 89 مناظر حذف کرنے پڑے۔ تاہم 13 جون 2016ء کو ممبئی کی عدالت عالیہ نے اس مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے محض ایک منظر کو حذف کرنے کی ہدایت دے کر فلم کو قومی سطح پر پیش کرنے کی اجازت دے دی۔[6] اور 17 جون 2016ء کو یہ فلم دنیا بھر کے سینما گھروں میں پیش کی گئی۔[7] چالیس کروڑ کی لاگت سے بنی اس فلم نے دنیا بھر میں 98.3 کروڑ روپے کمائے۔[3]
اداکار
ترمیم- شاہد کپور بطور تیجندر "ٹومی" سنگھ/گبرو
- کرینہ کپور بطور ڈاکٹر پریت سہنی
- عالیہ بھٹ بطور "بوریا"
- دلجیت دوسانجھ بطور اے ایس آئی سرتاج سنگھ
- ستیش کوشیک بطور تایاجی
- سہیل نیز بطور جسی[8]
- پربھیوت سنگھ بطور بلی
- ہرپیت سنگھ بطور شمشیر
منصوبہ بندی اور فلم سازی
ترمیممارچ 2015ء میں فلم سازی کا آغاز ہوا،[9] اداکاروں میں سے تین اداکار شاہد کپور، کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی فیس نصف کر دی۔[10]
باکس آفس
ترمیمبھارت میں اس فلم نے تخمیناً 10.05 کروڑ روپیے کمائے، جبکہ دنیا بھر میں ابتداً 46.94 کروڑ اور پہلے ہفتے میں 75.82 کروڑ روپے کمائے۔[11] 9 جولائی 2016ء تک فلم 98.26 کروڑ روپے کما چکی تھی۔[3]
موسیقی
ترمیمUntitled | |
---|---|
اڑتا پنجاب کی موسیقی امیت ترویدی نے ترتیب دی، جس کے بول شیو کمار بٹالوی، شیلے اور وارن گرویر نے لکھے ہیں۔ پس منظر کی موسیقی بینیڈکٹ ٹیلر اور نرین چندورکر نے کمپوزڈ کی۔ موسیقی کے حقوق زی موسیقی کمپنی کے پاس ہیں۔
پہلا گانا "چٹا وے" 4 مئی 2016ء کو جاری کیا گیا۔[12] مزید دو انفرادی گانے "ڈا ڈا دسے " اور "اک خودی"[13] مکمل ساؤنڈ ٹریک سے پہلے جاری کیے گئئے۔ 7 گانوں پر مشتمل مکمل ساؤنڈ ٹریک 18 مئی 2016ء کو جاری کیا گیا تھا۔[14][15]
فہرست
ترمیمتمام موسیقی امیت ترویدی نے کمپوز کی۔.
نمبر. | عنوان | بول | گلوکار | طوالت |
---|---|---|---|---|
1. | "چٹا وے" | شیلے | بابو ہابی، شاید ملایا اور بھانو پرتاپ | 4:48 |
2. | "ڈا ڈا دسے" | امیت ترویدی | کانکا کپور اور بابو ہابی | 4:01 |
3. | "اک خودی" | شیو کمار بٹالوی | شاید ملایا | 4:35 |
4. | "اڈ دا پنجاب" | وارن گرویر | Vishal Dadlani اور امیت ترویدی | 4:35 |
5. | "ہس نچ لے" | Shellee | Shahid Mallya (Backing Vocals: Shadab Faridi, Suhas Sawant & Arun Kamath) | 4:30 |
6. | "Vadiya" | Shellee | امیت ترویدی | 4:29 |
7. | "اک خودی – Reprised Version" | شو کمار بٹالوی | دلجیت دوسانجھ | 2:44 |
کل طوالت: | 26:29 |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Udta Punjab's biz prospects dim"۔ Business Standard۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-09
- ↑ "Will Udta Punjab 'fly high' at the box office?"۔ DNA۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-17
- ^ ا ب پ Hungama، Bollywood۔ "Special Features: Box Office: Worldwide Collections and Day wise breakup of Udta Punjab – Box Office, Bollywood Hungama"۔ Bollywood Hungama۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-28
- ↑ "Balaji Motion Pictures acquires Udta Punjab"۔ Bollywood Hungama۔ 10 مارچ 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-10
- ↑ Gera، Sonal (9 فروری 2015)۔ "I was the first to suggest that Kareena was perfect for Udta Punjab': Shahid Kapoor"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-07
- ↑ "Cautious optimism over HC verdict on 'Udta Punjab'"۔ 14 جون 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-15 – بذریعہ The Hindu
- ↑ Punjab"
- ↑ Suhail Nayyar - IMDb
- ↑ "Shahid Kapoor begins shooting for Abhishek Chaubey's 'Udta Punjab'"۔ دکن کرانیکل۔ 7 مارچ 2015۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-07
- ↑ "Udta Punjab actors slash fees by half"۔ Deccan Chronicle۔ 28 اپریل 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-02
- ↑ "Udta Punjab First Day Business – Box Office India"۔ boxofficeindia.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-18
- ↑ "Udta Punjab's first song "Chitta Ve": Shahid Kapoor rocks the show"۔ The Indian Express۔ 4 مئی 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-20
- ↑ "Udta Punjab: Watch Diljit Dosanjh croon Ikk Kudi for Alia Bhatt"۔ indiatoday.intoday.in۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-20
- ↑ "Udta Punjab music album out now - newkerala.com #65163"۔ www.newkerala.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-20
- ↑ "Shahid Kapoor, Alia Bhatt's 'Udta Punjab' is OUT with full music galore! Check out here"۔ Zee News۔ 19 مئی 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-20