حاجی اکرام قریشی ریاست اتر پردیش سے ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔ وہ اتر پردیش کی 17ویں قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں اور سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر مرادآباد دیہات کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ ایس پی کے ضلعی صدر بھی ہیں۔

سیاسی سفر

ترمیم

2012 میں قریشی کو "ضروری اشیاء کارپوریشن" کا صدر منتخب کیا گیا۔ جنوری 2017 میں انھیں اطہر علی انصاری کی جگہسماج وادی پارٹی کا مراد آباد ضلعی صدر تقرر کیا گیا۔ [1] 2017 کے انتخابات میں 28 ہزرا ووٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کی۔

تنازع

ترمیم

اپریل 2017 میں ایک مسلمان لڑکی شازیہ نے الزام لگایا کہ قریشی کے آدمیوں نے اس پر اور اس کے افراد خانداد پر حملہ کیا۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے شکایت درج کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ انھیں قریشی نے ایسا نہ کرنے کو کہا تھا۔ اس لیے وہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے پاس شکایت درج کرانے گئی تھی۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "अखिलेश गुट से जिलाध्यक्ष बनने को लेकर मुलायम के खेमे में मायूसी"۔ Patrika۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2017 
  2. "सपा विधायक हाजी इकराम के खिलाफ मुस्लिम महिला ने योगी के दरबार में लगाए चौकाने वाले आरोप"۔ Truths Today۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2017