اگستیاملا متحفظہ کرہ حیات
اگستیامَلا مُتحفّظہ کُرۂ حیات مغربی گھاٹ پہاڑی سلسلے کے سب سے جنوب میں واقع حیاتی تنوع کا حامل علاقہ ہے۔ یہ متحفظہ کرۂ حیات بھارت کی دو ریاستوں کیرلا اور تمل ناڈو میں پھیلا ہوا ہے۔ چاروں طرف کے فطری حدود اس علاقے کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اگستیاکوڈم چوٹی اس پہاڑی علاقے میں واقع ہے جو سطحِ بحر سے 1869 میٹر بلند ہے۔ یہاں سے آیور ویدک اور موجودہ طب میں کارآمد بہت سے دوائیہ نباتات پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بہت سے متنوع اور انوکھے جانداروں کا آماجگاہ بھی ہے۔
اگستیا پہاڑ تحفّظ شدہ کُرۂ حیات | |
---|---|
Agasthyamala Biosphere Reserve | |
مقام | کولم، ترواننت پورم، پتانم تیٹا، کنیا کماری اور ترونیل ویلی |
متناسقات | 8°39′0″N 77°13′0″E / 8.65000°N 77.21667°E |
رقبہ | 3,500.36 کلومیٹر2 (1,351.50 مربع میل) |
خزینہ قدرت
ترمیماس جنگلی علاقہ کا رقبہ 3500 مربع کلومیٹر ہے۔ یہاں کئی پہاڑیاں، کاہستان اور شولا جنگلات موجود ہیں۔ کیرلا کے چینتورونی، پیپارا، نئیار اور تمل ناڈو کے مونڈن تورے، کلاکاڈ وغیرہ جنگلی حیات پناہ گاہ اس علاقے کا حصّہ ہے۔ مغربی گھاٹ کے تقریباً تمام جنگلی انواع یہاں پائے جاتے ہیں۔ بھارت میں خاص طور پر پائے جانے والے نباتات کے 300 مقامی انواع (Endemic) یہاں نظر آئے ہیں۔ اس میں 50 تک انواع یہاں کے خاص مقامی ہیں۔ یہ علاقہ دوائیہ نباتات کا خزینہ ہے۔ یہاں کے کئی نباتی انواع یا تو انوکھے ہیں یا خطرہ زدہ ہے۔ 150 کے قریب نباتات خطرہ زدہ انواع ہے۔