اہلیاب (انگریزی: Oholiab) ایک نقاش کاریگر تھا جس کا ذکر عبرانی بائبل کی کتاب خروج میں آیا ہے۔ تابوت سکینہ کی تیاری میں اہلیاب بھی شامل تھا۔[1] اہلیاب کے باپ کا نام اخیسمک تھا۔ اہلیاب اعلیٰ درجہ کا کاریگر اور نقاش تھا اور نیلے ارغوانی اور سرخ رنگ کے سوت اور نفیس کتان کی کشیدہ کاری کا ماہر تھا۔[2] اہلیاب کا تعلق قبیلہ دان سے تھا اور وہ بضلی ایل کے ماتحت تابوت سکینہ کی تیاری میں مصروف رہا۔[3] تابوت سکینہ کی تیاری کے بعد عبرانی بائبل میں اہلیاب سے متعلق مزید کوئی اور بیان یا تفصیل نہیں ملتی۔ ایک عبرانی روایت کے مطابق اہلیاب کا مدفن موجودہ جنوبی لبنان میں ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. قاموس الکتاب: تذکرہ تحت اہلیاب، صفحہ 107، مطبوعہ لاہور، 1993ء۔
  2. بائبل: عہد نامہ قدیم، کتاب خروج، باب 38 آیت 23۔
  3. بائبل: عہد نامہ قدیم، کتاب خروج، باب 31 آیت 6۔