ایئر بلیو پرواز 202
ایئر بلیو کی پرواز 202 اندرون ملک مسافر پردار جہاز تھا جو 28 جولائی 2010 کو پاکستانی دار الحکومت اسلام آباد کے نواح میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ جہاز پر سوار ایک سو چھیالیس (146) مسافر اور عملہ کے چھ (6) افراد لقمہ اجل بن گئے۔ یہ حادثہ پاکستان کی فضائی تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے۔[3][4]
ائیربلیو کا ایک طیارہ | |
حادثہ | |
---|---|
تاریخ | 28 جولائی 2010 |
خلاصہ | CFIT , پائلٹ کی غلطی [1] |
مقام | مارگلہ پہاڑ, پاکستان 33°44′23″N 73°3′29″E / 33.73972°N 73.05806°E |
ہوائی جہاز | |
ہوائی جہاز قسم | ائیربس A321-231 |
آپریٹر | ائیربلیو |
اندراج | AP-BJB |
مقام پرواز | جناح بین الاقوامی ہوائی اڈا, کراچی, پاکستان |
منزل مقصود | بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈا, اسلام آباد, پاکستان |
مسافر | 146 |
عملہ | 6 |
اموات | 152 (تمام)[2] |
محفوظ | 0 |
ایئر بلیو کا یہ جہاز ایئر بس A321-231 پرواز 202 جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈا کراچی سے شہید بینظیر بھٹو ہوائی اڈا اسلام آباد[5] جا رہا تھا کہ اسلام آباد کے شمال میں واقع مارگلا پہاڑیوں میں گر کے تباہ ہو گیا۔
اسلام آباد شہر سے تعلق رکھنے والی ایئر بلیو پاکستان کی دوسری بڑی فضائی کمپنی ہے جس کے پاس اندرون ملک پروازون کا تقریبا تیس فیصد کاروبار ہے۔ حادثہ کے وقت ایئر لائن کے پاس ایئر بس A320 کے سات طیارے تھے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Margalla plane crash caused by pilot error: CAA"۔ Samaa۔ 26 September 10۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 ستمبر 2010
- ↑
- ↑ "پاکستانی طیارہ گرنے سے 152 افراد ہلاک"۔ Agence France-Presse۔ 28 July 2010۔ 31 جولائی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 July 2010
- ↑ "پاکستانی طیارہ گرنے سے 152 افراد ہلاک"۔ MSNBC۔ 28 July 2010۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 July 2010
- ↑ "مسافر بردار طیارہ اسلام آباد کے قریب تباہ"۔ روزنامہ ٹیلی گراف۔ 28 July 2010۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 July 2010
بیرونی روابط
ترمیم- (بانگریزی) "ABQ 202." مقتدرۂ شہری طیران پاکستان (آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ caapakistan.com.pk (Error: unknown archive URL))
- (بانگریزی)Final report(آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ caapakistan.com.pk (Error: unknown archive URL))
- (بانگریزی)Comments(آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ caapakistan.com.pk (Error: unknown archive URL))