بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈا
بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈا (انگریزی:Benazir Bhutto International Airport، بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم ہواگاہ رموز: OPRN) ایک ہوائی اڈا تھا جو ماضی میں اسلام آباد–راولپنڈی میٹروپولیٹن علاقے کو خدمات فراہم کرتا تھا۔ یہ پاکستان میں ہوائی ٹریفک کے لحاظ سے دوسرا سب سے مصروف ہوائی اڈا تھا، 1 مئی 2018 کو اس کی جگہ نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے لے لی۔ یہ ہوائی اڈا "چکلالہ ایئربیس" کے نام سے بھی جانا جاتا تھا اور اسے جون 2008ء میں پاکستان کی سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو (1953–2007) کے نام سے منسوب کر دیا گیا تھا۔[1] سال 2015–16 میں اس ہوائی اڈے سے 47,67,860 مسافروں نے سفر کیا،[2] جب کہ 2010–11 میں یہ تعداد 36,10,566 تھی۔[3]
Benazir Bhutto International Airport![]() بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈا | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() View of the tarmac in 2011 | |||||||||||
| |||||||||||
خلاصہ | |||||||||||
ہوائی اڈے کی قسم | بند | ||||||||||
مالک | پاکستان | ||||||||||
عامل | پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی | ||||||||||
خدمت | اسلام آباد-راولپنڈی علاقہ | ||||||||||
محل وقوع | چکلالہ، راولپنڈی-46210 | ||||||||||
افتتاح | 1930ءپی اے ایف بیس نور خان) | (as||||||||||
بند | 3 مئی 2018 | ||||||||||
بلندی سطح سمندر سے | 508 میٹر / 1,667 فٹ | ||||||||||
متناسقات | 33°36′59″N 073°05′57″E / 33.61639°N 73.09917°E | ||||||||||
نقشہ | |||||||||||
پاکستان میں مقام | |||||||||||
رن وے | |||||||||||
|
یہ ہوائی اڈا راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں واقع تھا جو اسلام آباد کے ساتھ ملحق ہے۔ نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قیام کے بعد اس پر اب کمرشل پروازیں (سوائے عمومی ہوا بازی / جنرل ایوی ایشن کے) نہیں چلتیں۔ اب یہ پاک فضائیہ کی نور خان ایئربیس (جسے چکلالہ ایئربیس بھی کہا جاتا ہے) کا حصہ بن چکا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "PM names Islamabad Airport as Benazir Bhutto International Airport – GEO.tv"۔ 2015-07-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-01
- ↑ "Major traffic flows by airports during the year (provisional data)" (PDF)۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی۔ جولائی 2015 – جون 2016
- ↑ "Major traffic flows by airports during the year (provisional data)" (PDF)۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی۔ جولائی 2010 – جون 2011
ویکی ذخائر پر بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |