سلسلہ کوہ مارگلہ

(مارگلہ پہاڑ سے رجوع مکرر)

مارگلہ پہاڑیاں یا سلسلہ کوہ مارگلہ اسلام آباد، پاکستان کے شمال میں کوہ ہمالیہ کے سلسلے میں واقع ہے۔ مارگلہ کا علاقہ 12,605 ہیکٹر پر مشتمل ہے۔ یہ پہاڑیاں مری کی پہاڑیوں میں شامل ہیں۔ مارگلہ بہت سی پہاڑیوں اور وادیوں پر مشتمل ہےــ اسے ترکستانی ٹیکٹونک پلیٹ کا نقطہ آغاز بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔

سلسلہ کوہ مارگلہ
مارگلہ کی پہاڑیاں
سلسلہ کوہ مارگلہ
بلند ترین مقام
چوٹیٹلہ چرونی
بلندی1,000 میٹر (3,300 فٹ)
ممالکپاکستان
ٹلہ چرونی، بلند ترین چوٹی 1604 میٹر / 5263 فٹ
ٹلہ گرانی، پیر سہاوا کے ساتھ 1181 میٹر / 3874 فٹ
دامن کوہ سے مارگلہ کا منظر

اشتقاقیات

ترمیم

مارگلہ کے لفظی معنی ہیں سانپوں کا گڑھ۔

مارگلہ نام کے بارے میں مختلف روایتیں اور حکایتیں ہیں۔ ایک معنیٰ اس کے سانپوں کا گڑھ ہے، مار بہ معنی سانپ اور گلہ بہ معنی اکٹھ۔اس کے ایک اور معنی گلا کاٹنا بھی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں راہزنوں کے گروہ تھے جو راہ گزروں یا قافلوں کو لوٹ کر گلے کاٹ دیاکرتے تھے۔ ایک اور تفہیم یہ بھی ہے کہ تاکشاشیلا (ٹیکسلا) کا فارسی تلفظ ماریکالا تھا جو بگڑتے بگڑتے مارگلہ بن گیا۔[1]

واقعات

ترمیم
  • 28 جولائی 2010ء کو ایئر بلیو پرواز 202 مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔[2]
  • 6 جنوری 2012ء کو مارگلہ میں برف باری ہوئی۔[3]

مشہور مقامات

ترمیم
 
سیدپور گاؤں کا ایک مندر

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. پوٹھوہار: جہاں زندگی نے اپنا اوّلیں گیت گایا- ایکسپریس نیوز
  2. "اسلام آباد کے قریب طیارہ تباہ ہو گیا"۔ ڈیلی ٹیلیگراف۔ 28 جولائی 2010۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2010 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 02 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2012 
  4. "General Nicholson's Obelisk"۔ 18 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2012 

بیرونی روابط

ترمیم

33°44′40″N 73°02′30″E / 33.74444°N 73.04167°E / 33.74444; 73.04167