ایاز محمود
ایاز محمود (پیدائش24 مئی 1965) پاکستان کے ایک فیلڈ ہاکی کھلاڑی ہیں۔ وہ کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ وہ معروف شخصیات میں سے ایک ہیں، جنھوں نے پاکستان کے لیے سینٹر ہاف کھیلا اور 1984 کے گرمائی اولمپکس، لاس اینجلس میں طلائی تمغا جیتا تھا۔
میڈل ریکارڈ | ||
---|---|---|
مردوں کی فیلڈ ہاکی | ||
نمائندگی پاکستان | ||
اولمپک کھیل | ||
1984 لاس اینجلس | ٹیم مقابلہ | |
ایشیائی کھیل | ||
1986 سیول | ٹیم مقابلہ |
ایاز محمود نے اپنے کیریئر کا آغاز 1980 میں کیا اور 1988 تک پاکستان کی نمائندگی کی۔ اپنے کیریئر کے دوران پاکستانی ٹیم نے سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں کے ساتھ کئی ایونٹس جیتے ہیں۔ اپنے ہاکی کیریئر سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پاکستان جونیئرز اور سینئر ٹیم کے کوچ کے طور پر پی ایچ ایف (پاکستان ہاکی فیڈریشن) سے منسلک ہو گئے ۔ اس وقت وہ پاکستان ہاکی ٹیم کے سلیکٹرز میں سے ایک ہیں۔
ایاز محمود کے والد نے ایک ہاکی کھلاڑی کے طور پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی جنھوں نے دو اولمپکس 1948 لندن، برطانیہ اور 1952 ہیلسنکی، فن لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "ایاز محمود"۔ Sports-Reference.com۔ Sports Reference LLC۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2012 "آرکائیو کاپی"۔ 18 اپریل 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2022
بیرونی روابط
ترمیم- ایاز محمود سائٹ پر أولمبيديا (انگریزی)
- ایاز محمود سائٹ پر سبورتس رفرنس (مؤرشف) (انگریزی)