ایجنٹ

ویکیپیڈیا ضد ابہام صفحہ

ایجنٹ کے حسب ذیل مدلولات ہو سکتے ہیں:

ایجنٹ بنیادی طور پر کسی بھی ایسی چیز، انسان، خلیے، سالمے، آلے، اختراع یا کسی ادارے کو کہا جا سکتا ہے کہ جو کسی بھی قسم کی تبدیلی حالت (خواہ وہ سائنسی ہو ریاضیاتی ہو یا غیر سائنسی) کو روبہ عمل لانے کی اہلیت رکھتا / رکھتی ہو یا ایسا کرنے کی کوشش کر سکتا / سکتی ہو۔

اُردو میں ’’ایجنٹ‘‘ کو عامل، عمیل، نمائندہ اور کارندہ وغیرہ جیسے ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ کیمیا میں اس سے مراد ایسا کوئی بھی کیمیائی مادّہ ہوتا ہے جو کیمیائی طور پر تبدیلی کے عمل میں حصہ لے

حیاتیات اور طب میں ’’ایجنٹ‘‘ کا مطلب ایسا کوئی بھی مادّہ یا جاندار ہوتا ہے جو کسی خاص کیفیت یا (کسی بیماری کی) ظاہری علامات کی وجہ بنے؛ کمپیوٹر سائنس میں ’’ایجنٹ‘‘ کے دو معنی ہو سکتے ہیں
اوّل ایک ایسا پروگرام (یا کسی پروگرام کا حصہ) جو کسی خاص کام کو خودکار انداز میں انجام دینے کے لیے لکھا کیا گیا ہو۔ اسے ’’سافٹ ویئر ایجنٹ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

کمپیوٹر سائنس : ایسی ہدایات (کمانڈز) یا کارگزاری (ایکشنز) جو کسی ڈیٹا یا فائل پرخودکار انداز میں انجام دی جائیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

  یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔