اسم فاعل
اسم فاعل اُس اسم کو کہتے ہیں جو فاعل یعنی کام کرنے والے کو ظاہر کرے اور کسی کا اصل نام نہ ہو۔ اردو میں عربی اور فارسی کے اسم فائل بھی استعمال ہوتے ہیں۔ اسم فائل کی درج ذیل چار اقسام ہیں۔ اسم فاعل مفرد، اسم فائل، اسم فائل مرکب، اسم فائل قیاسی، اسم فائل سماعی۔
اسم فائل
ترمیماسم فائل کا مفہوم
ترمیماسم فائل اُس اسم کو کہتے ہیں جو فاعل یعنی کام کرنے والے کو ظاہر کرے اور کسی کا اصل نام نہ ہو ۔
یا
وہ اسم جو فاعل یعنی کسی کام کرنے والے کی جگہ استعمال ہو۔
یا
اسم فاعل وہ اسم ہوتا ہے جو کسی کام کرنے والے کو ظاہر کرے اور مصدر سے بنے۔
اسم فائل کی مثالیں
ترمیمدیکھنا سے دیکھنے والا، ہنسنا سے ہنسنے والا، رونا سے رونے والا، سُننا سے سُننے والا، لِکھنا سے لِکھنے والا وغیرہ
عربی کے اسم فاعل
ترمیماُردو میں عربی کے اسم فاعل بھی استعمال ہوتے ہیں یہ فاعل کے وزن پر آتے ہیں مثلاً قاتل (قتل کرنے والا)، عالم (علم دینے والا)، رازق (رزق دینے والا)، حاکم (حکم دینے والا)، عابد (عبادت کرنے والا)، صابر(صبر کرنے والا) وغیرہ
فارسی کے اسم فاعل
ترمیمہوا باز، پ رہی ز گار، کارساز، باغبان، کاریگر وغیرہ
اسم فاعل کی اقسام
ترمیماسم فاعل کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں
- اسم فاعل مفرد
- اسم فاعل مرکب
- اسم فاعل قیاسی
- اسم فاعل سماعی
اسم فاعل مفرد
ترمیماسم فاعل مفرد کا مفہوم
ترمیماسم فاعل مفرد وہ اسم ہوتا ہے جو لفظِ واحد کی صورت میں ہو لیکن اُس کے معنی ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل ہوں۔
اسم فائل مفرد کی مثالیں
ترمیمڈاکو( ڈاکا ڈالنے والا)، ظالم (ظلم کرنے والا)، چور (چوری کرنے والا)، صابر (صبر کرنے والا)۔ رازق (رزق دینے والا) وغیرہ
اسم فاعل مرکب
ترمیماسم فائل مرکب کا مفہوم
ترمیمایسا اسم جو ایک سے زیادہ الفاظ کے مجموعے پر مشتمل ہو اسے اسم فاعل مرکب کہتے ہیں۔
اسم فائل مرکب کی مثالیں
ترمیمجیب کترا، بازی گر، کاریگر، وغیرہ
اسم فاعل قیاسی
ترمیماسم فائل قیاسی کا مفہوم
ترمیمایسا اسم جو مصدر سے بنے اُسے اسم فاعل قیاسی کہتے ہیں۔
اسم فائل قیاسی کی مثالیں
ترمیمکھانا سے کھانے والا، سونا سے سونے والا، آنا سے آنے والا، دوڑنا سے دوڑنے والا وغیرہ
اسم فاعل سماعی
ترمیماسم فائل سماعی کا مفہوم
ترمیمایسا اسم فاعل جو مصدر سے کسی قاعدے کے مطابق نہ بنا ہو، بلکہ اہلِ زبان سے سننے میں آیا ہو، اُسے اسم فاعل سماعی کہتے ہیں۔
اسم فاعل سماعی کی مثالیں
ترمیمشتربان، فیل بان، گویا، بھکاری، جادو گر، گھسیارا، پیغامبر، وغیرہ
فاعل اور اسم فاعل میں فرق
ترمیمفاعل
ترمیمفاعل ہمیشہ جامد اور کسی کام کرنے والے کا نام ہوتا ہے مثلا حامد نے اخبار پڑھا، عرفان نے خط لکھا امجد نے کھانا کھایا، اِن جملوں میں حامد، عرفان اورامجد فاعل ہیں۔
اسم فاعل
ترمیماسم فاعل ہمیشہ یا تو مصدر سے بنا ہوتا ہے۔ جیسا کہ لکھنا سے لکھنے والا، پڑھنا سے پڑھنے والا، کھانا سے کھانے والا، سونا سے سونے والا یا پھر اس کے ساتھ کوئی فاعلی علامت پائی جاتی ہے۔ مثلا پہرا دار،باغبان، کارساز، وغیرہ