ایرک وون ڈانیکن ( جرمنی: ایرک انتون پاؤل فان ڈانیکن | پیدائش: 14 اپریل، 1935ء ) ایک سوئس مصنف ہیں، جو سال 1965ء میں لکھی گئی بیسٹ سیلر کتاب چیریٹس آف دی گاڈز سے پہچانے جاتے ہیں۔ ایرک وون ڈانیکن کی کتب قدیم عہد میں غیر ارضی خلانورد کے اثرات پر مبنی نظریات پر مشتمل ہوتی ہیں، ان کی 26 کے قریب کتابیں 32 زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں اور مجموعی طور پر 6 کروڑ 30 لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں ۔

ایرک وون ڈانیکن
Erich von Däniken
(جرمنی میں: Erich von Däniken ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ایرک وون ڈانیکن 2009

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (جرمنی میں: Erich Anton Paul von Däniken ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش (1935-04-14) 14 اپریل 1935 (عمر 89 برس)
زوفنگن, آرگاو, سویٹزرلینڈ
رہائش شافہاوزن [1]  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سویٹزرلینڈ [2]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استعمال ہاتھ دایاں   ویکی ڈیٹا پر (P552) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 1   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف
مادری زبان جرمن   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان جرمن [3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الزام و سزا
جرم ٹیکس چوری   ویکی ڈیٹا پر (P1399) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

ایرک وون ڈانیکن، زوفنجین آراگاؤ، سوئٹزرلینڈ کے ایک کٹر کیتھولک گھرانے میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کیتھولک سینٹ مائیکل اسکول فرائی برگ سے حاصل کی۔ بچپن سے ہی ایرک وون ڈانیکن نے مذہبی تعلیمات کی بجائے خلاء اور اڑن طشتریوں کے متعلق دلچسپی تھی۔ 19 سال کی عمر میں، وون ڈانیکن چوری کے الزام میں چار ماہ کے لیے معطل رہے اور بعد میں اسکول سے نکال دیے گئے۔ پھر وہ ایک سوئس ہوٹل مالک کے شاگرد بن گئے۔ مصر میں جانے کے بعد، وہ دھوکا دہی اور غبن کے الزام میں بھی سزا دی گئی۔[5]

اس کے بعد وہ، ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں ہوٹل روزن ہوگل کے مینیجر بن گئے، اس دوران رات گئے وہ اپنی کتاب چیریٹس آف دی گاڈز (دیوتاؤں کی رتھیں) پر کام کرتے رہے، دسمبر 1964 میں، ایرک وون ڈینیکن نے جرمن کینیڈین مجلہ آودک ڈیر نورڈویسٹن کے لیے ایک مضمون ("کیا ہمارے آباواجداد خلا کی طرف سے آئے تھے؟")لکھا۔ چیریٹس آف دی گاڈز (دیوتاؤں کی رتھیں) اوائل 1967 ء میں ایک پبلیشر کی طرف سے قبول کر لیا اور مارچ 1968 میں چھپا تھا۔ نومبر 1968 میں ایرک وون ڈینیکن کو 12 سال کے دوران بینک سے لیے ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر قرضہ کی عدم ادائیگی پر دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ یہ پیسے انھوں نے اپنی کتاب کی تحقیق کے لیے غیر ملکی اسفار میں خرچ کیے تھے، ان کا ارادہ بدنیتی پر مبنی نہیں تھا بلکہ کریڈٹ کارڈ ادارے غلطی پر تھے۔ انھیں ایک ڈیڑھ سال قید اور 3،000 فرانکس جرمانہ کی سزا سنائی گئی لیکن وہ جلد ہی رہا ہو گئے۔ ان کی پہلی کتاب، چیریٹس آف دی گاڈز (دیوتاؤں کی رتھیں)، ان کے مقدمے کی سماعت کے وقت شائع ہوئی اور اس کی فروخت میں ملنے والی رقم نے ان کا قرض ادا کر دیا اور وون ڈٖانیکن نے جیل میں اپنی دوسری کتاب لکھنا شروع کی۔ رہا ہونے کے بعد انھوں نے ہوٹلنگ کا بزنس چھوڑ دیا اور مستقل طور پر ایک مصنف بن گئے۔[6][7]

بحیثیت مصنف

ترمیم

ایرک وون ڈانیکن کی کتب قدیم عہد میں غیر ارضی خلانورد کے اثرات پر مبنی نظریات پر مشتمل ہوتی ہیں، ان کی 26 کے قریب کتابیں 32 زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں اور مجموعی طور پر 6 کروڑ 30 لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں

  • ۔ چیریٹس آف دی گاڈز (دیوتاؤں کی رتھیں)۔ سن اشاعت: 1969ء۔ سووینئر پریس لمیٹڈ
  • ۔ ریٹرن ٹو دی اسٹار (ستاروں کی جانب واپسی)۔ سن اشاعت: 1970ء۔ سووینئر پریس لمیٹڈ
  • ۔ گاڈز فرام آؤٹر اسپیس (بیرونِ خلاء کے دیوتا)۔ سن اشاعت: 1972ء۔ بینتھم (ریٹرن ٹو دی اسٹار کا ترمیمی ایڈیشن)
  • ۔ دی گولڈ آف دی گاڈز (دیوتاؤں کا سونا)۔ سن اشاعت: 1973ء۔ سووینئر پریس لمیٹڈ
  • ۔ میراکلز آف دی گاڈز۔ (دیوتاؤں کے کرشمے)۔ سن اشاعت: 1975ء۔ سووینئر پریس لمیٹڈ
  • ۔ ان دی سرچ آف اینشنٹ گاڈز۔ (قدیم دیوتاؤں کی تلاش میں)۔ سن اشاعت: 1976ء۔ کورگی بکس
  • ۔ اکارڈنگ ٹو دی ایویڈینس۔ (ٹبوت کے مطابق)۔ سن اشاعت: 1977ء۔ سووینئر پریس لمیٹڈ
  • ۔ سائنز آف دی گاڈز۔ (دیوتاؤں کی نشانیاں)۔ سن اشاعت: 1980ء۔ کورگی بکس

حوالہ جات

ترمیم
  1. عنوان : Schaffhauser Nachrichten — تاریخ اشاعت: 24 مئی 2017
  2. https://web.archive.org/web/20160406142245/http://jeugdliteratuur.org/auteurs/erich-von-daniken — سے آرکائیو اصل فی 6 اپریل 2016
  3. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb14052164r — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  4. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/7736419
  5. "ایرک وون ڈانیکن"۔ پلے بوائے میگزین (جلد21 شمارہ8)۔ اگست 1974ء 
  6. "ایرک وون ڈانیکن کی ابتداء"۔ نیویارک ٹائمز۔ 31 مارچ 1974ء 
  7. پیٹر کراسہ (1976ء)۔ اے بائیوگرافی آف ایرک وون ڈانیکن۔ ایلن اینڈ کمپنی، لمیٹڈ۔ ص 74 {{حوالہ کتاب}}: الوسيط غير المعروف |localtion= تم تجاهله (مساعدةالوسيط غير المعروف |separator= تم تجاهله (مساعدة)، ويحتوي الاستشهاد على وسيط غير معروف وفارغs: |pages-indicator= و|page-indicator= (مساعدة)