ایلاپیڈیکا (Elappeedika) بھارتی ریاست کیرلا کے ضلع کنور میں واقع ایک گاﺅں ہے۔ یہیں پژاشی راجا برطانوی افواج سے معرکہ آرا ہوئے۔ پہاڑوں اور جنگلات سے گھیرے اس علاقے میں کئی انواع کے پرندے، جانور اور جھرنے پائے جاتے ہیں۔ یہ سطح بحر سے 600 تا 1000 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ یہاں سے کنور ضلع کے مختلف مقامات اور بحیرہ عرب کے خوشنما نظارے دیکھے جا سکتے ہیں۔ تلشیری-ویاناڈ ریاستی شاہراہ سے ایک کلومیٹر ہٹ کر ویاناڈ درہ کی قربت میں واقع یہ علاقہ سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے۔[1]

ایلاپیڈیکا
ایلا پیڈیکا
انتظامی تقسیم
ملک بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ ضلع کنور   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 11°51′40″N 75°47′49″E / 11.861207°N 75.796862°E / 11.861207; 75.796862
مزید معلومات
اوقات متناسق عالمی وقت+05:30   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فون کوڈ 91490
قابل ذکر
قریب ترین قصبے پیراوور، کوتوپرمبا
قریب ترین شہر تلشیری

Map

تاریخ

ترمیم

پژاشی راجا کی حکومت سے پہلے ایلاپیڈیکا کناوم جنگلات کا حصہ تھا۔ پھر یہ پژاشی راجا کے وزیرِ اعظم اور اس کے خاندان کے زیرِ نگرانی رہا۔ ولیم لوگن کی کتاب ملابار مینویل میں 1802ء کو پیریا درہ میں پژاشی اور برطانوی افواج کے درمیاں جنگ ہوئی۔ اس وقت پژاشی کو سہارا دینے کے لیے قبائلی لوگ اسی ایلاپیڈیکا کے علاقے سے آئے ہیں۔ 1930ء کی دہائی میں ملابار کے اور جنوبی کیرلا کے مختلف علاقوں سے خصوصاً کوٹایم سے لوگ ہجرت کر کے آئے۔

سیاحت

ترمیم

ایلاپیڈیکا میں سیاحوں کے لیے کئی قابلِ دید مقامات ہیں۔ ان میں پیریا درہ، آبشار، باغات، ایلاپیڈیکا پہاڑی وغیرہ اہم ہیں۔ ایلاپیڈیکا پہاڑی سے کنور ضلع کے مختلف مقامات اور بحیرہ عرب کے نظارے دلکش اور خوشنما ہیں۔

 
ایلاپیڈیکا سے ایک نظارہ

تصاویر

ترمیم
 
ایلاپیڈیکا سے ایک منظر
 
ایک منظر
 
ایلاپیڈیکا سے ایک اور منظر
 
غروبِ آفتاب کا منظر

حوالہ جات

ترمیم
  1. "പഞ്ചായത്തിലൂടെ « കണിച്ചാര്‍ ‍ഗ്രാമപഞ്ചായത്ത് (Kanichar Grama Panchayat)"۔ 11 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2015