ایلینا ٹائیس (انگریزی: Elena Tice) (پیدائش: 16 نومبر 1997ء، بیزینگسٹوک) آئرش قومی ٹیم کی موجودہ خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں اور آئر لینڈ کی خواتین کی فیلڈ ہاکی بین الاقوامی کی کھلاڑی ہیں۔ ایلینا آئرلینڈ ٹیم کی رکن تھیں جو 2018ء خواتین ہاکی عالمی کپ کے فائنل میں کھیلی۔ وہ 17 سال کی عمر میں آئرلینڈ خواتین کی دوہری کرکٹ اور فیلڈ ہاکی بین الاقوامی کھلاڑی تھیں۔[1]

ذاتی معلومات
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی لیگ بریک،
حیثیتآل راؤنڈر
تعلقاتپیٹرک ٹائس (بھائی)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 72)17 اگست 2011  بمقابلہ  نیدرلینڈز
آخری ایک روزہ14 جنوری 2014  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
ایک روزہ شرٹ نمبر.17
پہلا ٹی20 (کیپ 28)15 اگست 2011  بمقابلہ  نیدرلینڈز
آخری ٹی2022 اگست 2015  بمقابلہ  آسٹریلیا
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2015ٹائفونز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 15 25 43 47
رنز بنائے 14 155 177 278
بیٹنگ اوسط 1.55 11.92 7.69 13.23
100s/50s 0/0 0/0 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 3 44* 32 44*
گیندیں کرائیں 501 490 1,663 861
وکٹ 8 16 39 37
بالنگ اوسط 47.50 30.62 27.17 23.10
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 3/31 3/12 3/22 3/10
کیچ/سٹمپ 3/– 6/– 10/– 13/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 28 مئی 2021

حالات زندگی

ترمیم

ایلینا ٹائیس انگلستان کے بیزینگسٹوک میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے 2011ء میں نیدرلینڈز خواتین کے خلاف ٹی20 میچ کھیل کر بین الاقوامی سطح پر قدم رکھا۔[2] ایلینا ٹائیس 2018ء میں ہونے والی خواتین ہاکی عالمی کپ کے فائنل میں کھیل چکی ہیں۔ انھوں نے اپنا آخری ٹی20، 2015ء کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔[3] ایلینا ٹائیس نے ٹی20 کرکٹ اور ایک روزہ کرکٹ کھیلی ہے۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور وکٹ کیپر گیند باز ہیں۔ انھوں نے بین الاقوامی سطح پر مجموعی طور پر 25 ٹی20 اور 15 ایک روزہ میچ کھیلے۔[4]

فیلڈ ہاکی

ترمیم

ایلینا ٹائیس نے سینٹ جیرارڈ اسکول کے لیے فیلڈ ہاکی کھیلی۔[5]

ایک روزہ کیریئر

ترمیم

ایلینا ٹائیس نے پہلا بین الاقوامی ایک روزہ میچ نیدرلینڈ کے خلاف سنہ 2011ء میں کھیلا۔[6]انھوں نے 1.55 کی اوسط سے کل 14 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 3 کا اسکور بھی شامل ہے۔ انھوں نے کل 501 گیندیں پھینکیں اور 8 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی باؤلنگ کی اوسط 47.50 رہی جس میں 3/31 ان کی بہترین گیندبازی بھی شامل ہیں۔ وہ 3 کیچ پکڑنے میں کامیاب رہیں۔

ٹی20 کیریئر

ترمیم

ایلینا ٹائیس نے پہلا بین الاقوامی ٹی20 میچ نیدرلینڈز خواتین کے خلاف سنہ 2011ء میں کھیلا۔ انھوں نے کل 155 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 44* کا اسکور بھی شامل ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Meet Elena Tice, Ireland's dual international"۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-10
  2. "Only T20I, Utrecht, Aug 15 2011, Women's European Championship Twenty20"
  3. "3rd T20I, Dublin, Aug 22 2015, Australia Women tour of England and Ireland"
  4. "آئرلینڈ خواتین کرکٹ کھلاڑی"۔ کرک انفو۔ 25 مارچ 2021
  5. "St. Gerard's School - Sports"۔ stgerardshistory.wordpress.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-19
  6. "Only ODI, Utrecht, Aug 17 2011, Women's European Championship"