مُطوف (تلفظ: مو + طَو + وِف) یا انگریزی میں ambulance ایک ایسا خود متحرک یا گاڑی ہوتا ہے کہ جو بیمار افراد یا مریضوں کے شفاخانوں تک پہنچانے اور دوران منتقلی انھیں زندگی بچانے والی ہنگامی یا فوری طبی امداد (مثلاً قلبی رئوی احیاء وغیرہ) دینے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ مطوف کا تلفظ ابتدائییییی سطر میں درج ہے اور اسے مکمل اعراب کے ساتھ مُطَوِّف (mutaw wif) لکھ کر بطور صفت و اسم دونوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

توکیو شعبۂ احتراق (tokyo fire department) کی جدید سہولیات سے آراستہ ایک مطوف۔

وجہ تسمیہ

ترمیم

مطوف اردو زبان میں انگریزی لفظ ambulance کا متبادل آتا ہے اور عربی کے لفظ طوف سے ماخوذ ہے۔ طوف کے معنی دوران میں، سیر، سفر کرنے اور متحرک کے ہوتے ہیں اور یہی تمام معنی انگریزی کے لفظ ambulance کی اساس ہیں جو دو الفاظ کا مرکب ہے؛ اول ambi بمعنی ادھر ادھر اور دوم ulare بمعنی چلنا یا محترک ہونا۔ عربی میں اسے بچانے والی یا مساعد سیار (car) کی مناسبت سے سیارۃ الاسعاف کہا جاتا ہے جبکہ فارسی میں اسے بیمارستان سیار یا سیار بیمارستان کہتے ہیں۔ عربی اور فارسی کے دونوں متبادلات گو مفہوم تو ادا کرتے ہیں لیکن اس میں بڑی قباحت طوالت اور دو لفظی کی ہے ایک اور بات یہ کہ ان کا مفہوم اصل ambui + ulare کے مفہوم کو ادا نہیں کرتا۔ طویل ہونے کی وجہ سے ambulance کے ساتھ دیگر مرکب الفاظ کے تراجم مزید طوالت کا شکار ہو جاتے ہیں مثال کے طور پر air ambulance یا ambulant clinic وغیرہ کے مرکبات۔ مطوف کا لفظ جیسا کہ مذکور ہوا طوف سے بنا ہے جو انگریزی ambulance کے تمام مفاہیم رکھتا ہے اور اس علاوہ یہ کہ عربی کی اسی اساس سے متعدد الفاظ اردو میں مستعمل بھی ہیں جیسے طواف اور طوائف وغیرہ۔

نگار خانہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم