ایمی باروہ ایک بھارتی خاتون اداکارہ، پروڈیوسر اور ہدایت کار ہیں۔ جس نے بہت کم عرصہ میں خود سے منسوب توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے وہ مختلف تنازعات میں بھی ملوث رہی لیکن اپنی معاملہ فہمی سے اس نے ان تمام تنازعات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

ایمی باروہ
 

معلومات شخصیت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  فلمی ہدایت کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان آسامی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیریئر

ترمیم

ایمی باروہ ایک نیشنل فلم ایوارڈ جیتنے والی اداکار ہدایتکار ہیں۔ اس کی ہدایت کاری کی پہلی فلم دیماسا زبان کی فلم سیمخور تھی۔ "اس نے 68 ویں نیشنل ایوارڈز میں دو قومی ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔ وہ 75 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر واک کرنے والی آسام کی پہلی اداکارہ بھی بن گئی ہیں کو 17ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں باوقار "سلور کونچ" ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وہ 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں جیوری کی رکن ہونے کے ساتھ ساتھ گوا میں منعقدہ 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی رکن بھی تھیں۔ 14 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد سے اس نے 29سے زیادہ فیچر لینتھ فلموں میں اداکاری کی ہے جن میں کئی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمیں بھی شامل ہیں۔ اس نے سماجیات میں ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی ہے اور معاشیات میں گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ وہ فی الحال گلوکار، موسیقار اور فلمساز ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی فلموں پر گوہاٹی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ [1]

ذاتی زندگی

ترمیم

باروہ کی پیدائش ناگون میں مالا باروہ اور پورن باروہ کے ہاں ہوئی تھی ان کے والد ایک پولیس سپرنٹنڈنٹ تھے۔ ایمی باروہ نے یکم اکتوبر 2011ء کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سیاست دان اور وزیر پیجوش ہزاریکا سے شادی کی۔ [2] [3] [4]

بطور اداکارہ

ترمیم

اس کی فلموں میں پریم ارو پریم 2002ء قدم ٹولے کرشنا ناچے2005ء جیتوکا پٹور ڈورے 2011ء | [5] ،کرما کی رتی۔ 2013ء [6] ،نجانور گان 2018ء ،پرتیگھات 2019 سیمخور 2021ء [7] ،رونگاٹاپو 19822023ء شامل ہیں

بطور ڈائریکٹر

ترمیم
سال فلم پروڈیوسر نوٹس حوالہ
2021 ہاں دیماسا زبان کی فلم [8] [9]

ایوارڈز

ترمیم
سال فلم ایوارڈ قسم نتیجہ حوالہ
2011 جیتوکا پٹور ڈورے پراگ سنے ایوارڈز جیتا [10]
2022 سیمخور 68 ویں نیشنل فلم ایوارڈز خصوصی تذکرہ [11] [12]

تنازع

ترمیم
  • سیمخور میں اپنی برادری کے بارے میں غلط بیانی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے، آسام کے دیما ہساو ضلع کی راجدھانی میں دیماسا تنظیموں نے صدر دروپدی مرمو سے درخواست کی ہے کہ وہ فلم کی نمائش کو روکیں۔ [13] [14] [15]
  • سیمخور کے ڈائریکٹر کو اس وقت قانونی مسائل کا سامنا ہے۔ آل دیماسا اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر موہندرا کیمپرائی نے ان کے خلاف مبینہ طور پر دیماسا ثقافت کو "غلط طریقے سے پیش کرنے" اور اس قبیلے کے بارے میں غلط فہمیوں کو فروغ دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی جو دنیا کے سامنے ہندوستان کی وحشیانہ تصویر پیش کرتی ہے۔ [16] [17] [18]
  • تنظیموں نے دعویٰ کیا کہ فلم سیمخور کی شوٹنگ کے چار دن بعد ایک 84 دن کا شیر خوار شدید سردی اور باروہ کی سنگین لاپروائی کے باعث انتقال کر گیا۔ " [19] [14] [20]
  • آسامی فلمی برادری کا خیال ہے کہ ان کے شوہر کے آسام کی بی جے پی حکومت میں وزیر بننے کے بعد ان کے کیریئر نے تیزی سے اوپر کی طرف موڑ لیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Sanjana-Deshpande۔ "Who Is Aimee Baruah? Assamese Actor, Director's Film Screened At Cannes" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  2. "Who's Who"۔ assamassembly.gov.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2019 
  3. "Being the Better Half: Finding an Identity Beyond the Shadow of a Super Spouse"۔ India Today NE (بزبان انگریزی)۔ 2 July 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  4. "Assam Panchayat Polls, Actor Aimee Baruah develops back pain!"۔ time8.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018 
  5. "Aimee Baruah Age ,Biography, Success & Lifestyle 2023"۔ Hello Blog (بزبان انگریزی)۔ 2023-07-29۔ 29 جولا‎ئی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2023 
  6. "Karma Ke Rati (2013) | Full Movie"۔ Magical Assam (بزبان انگریزی)۔ 4 January 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  7. "'Semkhor', Dimasa language film by Aimee Baruah, to be screened at Berlin International Film Festival"۔ India Today NE (بزبان انگریزی)۔ 12 February 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  8. "Assam's Aimee Baruah Marks An Impressive Debut At The Cannes"۔ femina.in (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  9. "Award 2022 | DHAKA INTERNATIONAL FILM FESTIVAL" (بزبان انگریزی)۔ 23 جولا‎ئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  10. "Press Information Bureau"۔ pib.gov.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  11. Time8 Webdesk (22 July 2022)۔ "68th National Film Awards: 'Semkhor' wins Best feature in Dimasa, Aimee Baruah receives 'Special Mention'"۔ TIME8 (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  12. Pratidin Time۔ "Aimee Baruah's 'Semkhor' Wins Big in 68th National Film Awards"۔ Pratidin Time (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  13. "Dimasas request President Murmu to stop screening of national award-winning film 'Semkhor'"۔ EastMojo (بزبان انگریزی)۔ Press Trust of India۔ 30 September 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  14. ^ ا ب "Infant cast in 'Semkhor' died due to filmmaker Aimee's negligence: Dimasa outfits"۔ Deccan Herald (بزبان انگریزی)۔ 29 September 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  15. Fatima Khan (25 October 2022)۔ "Assaulted By Classmate: How Dental Student Vania Sheikh Was Driven To Her Death"۔ TheQuint (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  16. "Stop screening of 'Semkhor' film, Dimasa groups ask President Murmu"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 30 September 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  17. Team EastMojo (29 September 2022)۔ "'Semkhor': Nagaland Dimasa body condemns wrong depiction of community in film"۔ EastMojo (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  18. "Assam: Dimasa community demands ban on movie 'Semkhor' alleging false portrayal of their customs"۔ Scroll.in (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  19. NE NOW NEWS (30 September 2022)۔ "Assam: Dimasa bodies allege death of 3-month-old baby during shooting of Aimee Baruah's Semkhor"۔ NORTHEAST NOW (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 
  20. "Dimasa bodies allege 3-month-old baby died during shooting of Semkhor"۔ The Meghalayan (بزبان انگریزی)۔ 30 September 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2022 [مردہ ربط]