'گریس قویک (چینی: 郭盈恩، تلفظ: کُوا یینگ این) المعروف اینابیل چونگ (یا اینابیل چانگ) سنگاپور سے تعلق رکھنے والی ایک سابق فحش اداکارہ ہے جس اس کو اس وقت شہرت ملی جب اس نے ایک ایسی فلم میں کام کیا جس کی تشہیر دنیا کے سب سے بڑے گینگ بینگ کے طور پر کی گئی۔ یہ فلم کاروباری لحاظ سے بہت کامیاب رہی اور اس نے "ریکارڈ توڑ" گینگ بینگ فحشنگاری کو رواج دیا۔ اس فلم کے چار سال بعد، قویک سیکس: دی اینابیل چونگ سٹوری نامی ایک ڈاکومینٹری فلم کا موضوع بنی جس میں اداکارہ کا اس کے فحشنگاری کے کیریئر کے متعلق انٹرویو کیا گیا تھا۔ قویک نے 2003ء میں سافٹ ویئر انجینیئرنگ میں کام کرنے کیلیے فحشنگای سے ریٹائرمنٹ اختیار کر لے۔

اینابیل چونگ
(انگریزی میں: Annabel Chong ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 22 مئی 1972ء (52 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سنگاپور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش سانٹا مونیکا   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سنگاپور
ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ سیاہ   ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ جنوبی کیلیفونیا   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فحش اداکارہ ،  ادکارہ ،  فلم اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

گریس قویک کی پیدائش اور پرورش سنگاپور کے ایک متوسط پروٹسٹنٹ عقیدے سے تعلق رکھنے والی سنگاپوریئن چینی خاندان میں ہوئی۔ اس کے والدین کا درس و تدریس کے پیشے سے تعلق تھا اور وہ ان کی اکلوتی اولاد تھی۔ وہ جب ریفلز گرلز سکول میں زیر تعلیم تھیس اسے ملک کے گفٹڈ ایجوکیشن پروگرام (غیر معمولی زہین بچوں کی تعلیم کا پروگرام) اور ہوا چونگ جونیئر کالج میں شامل کر لیا گیا۔ قویک کے سابق اساتذہ اور ساتھی طلباء اسے خاموش، قدامت پسند، زہین اور محنتی طالبہ کے طور پر یاد کرتے ہیں۔

اے لیول مکمل کرنے کے بعد قویک نے تعلیم سے تین سال کی کنارہ کشی اختیار کی جس دوران اس نے ایک سال امریکہ میں بھی گزارا۔ بعد ازاں وظیفہ پر کنگز کالج لندن ميں قانون کی تعلیم کیلئے داخلہ لے لیا۔

لندن میں قیام کے دوران، سب وے ٹرین میں قویک کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جس میں اسے کشش محسوس ہوئی اور جس کے ساتھ اس نے ایک تنگ گلی میں جماع کرنے کی حامی بھر لی۔ وہ شخص اپنے ساتھ دو اور مردوں کو بھی لے آیا۔ قویک کا گینگ ریپ کیا گیا اور اس سے لوٹ مار کر کے اسے اندرون شہر کے ایک رہائشی محلے کی ایک کچرہ گاہ میں پھینک دیا گیا۔

21 سال کی عمر میں، قویک نے قانون کی تعلیم ترک کر کے فوٹوگرافی، آرٹ اور صنفی مطالعات کی تعلیم کیلیے یونیورسٹی آو ساؤدرن کیلیفورنیا میں داخلہ لے لیا جہاں اس نے تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اسی دوران اس نے فحش فلموں میں کام شروع کر دیا۔ بعد ازاں اس نے یونیورسٹی آو ساؤدرن کیلیفورنیا سے صنفی مطالعات میں گریجوئیشن مکمل کر لی۔

فحشنگاری کا کیریئر

ترمیم

چونکہ قویک کے والدین اس کے قانون کی تعلیم ترک کرنے پر شاکی تھے، اسے یونیورسٹی کی فیسیں ادا کرنے کیلئے آمدن کی ضرورت تھی۔ 1994ء میں اس نے ایل اے ویکلی نامی رسالے ميں ایک ماڈلنگ ایجنسی کے اشتہار کا جواب دے کر فحشنگاری کی صنعت میں کام شروع کیا۔ کہا جاتا ہے کہ قویک کو فحشنگاری اور عملی فنون میں تفریق کو کم کرنے میں بہت دلچسپی تھی۔

ورلڈز بگیسٹ گینگ بینگ

ترمیم

ہدایتکار جان بون کی زیرنگرانی بننے والی اس فلم نے قویک کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ورلڈز بگیسٹ گینگ بینگ (دنیا کا سب سے بڑا گینگ بینگ) کو 19 جنوری 1995ء کو فلمایا گیا جب قویک کی عمر محض 22 سال تھی۔ اس فلم میں کام کرنے کے پیچھے صنفی کرداروں کو چیلنج کرنے کی خواہش کارفرما تھی۔ اس نے بالغوں کے ٹی وی چینلوں پر کئی اشتہاروں میں کام کیا تا کہ 300 مرد شرکاء کو دعوت دی جا سکے۔ ابتدائی خبروں میں اس بارے میں تضاد پایا جاتا ہے کہ آیا اس نے 10 گھنٹوں میں 251 مردوں کے ساتھ جماع کیا، یا 70 مردوں کے ساتھ متعدد مرتبہ جماع کیا تا کہ 251 کا ہندسہ عبور کیا جا سکے، کسی بھی فحش فلم می میں سب سے زیادہ۔ تمام افراد میں اس بارے میں مفاہمت تھی کہ جن مرد شرکاء کے حالیہ ایچ آئی وی ٹیسٹ کا نتیجہ منفی میں آیا ہے وہ ایک رنگدار ٹیگ پہنیں گے۔ قویک نے کچھ مردوں کے ساتھ بغیر کنڈوم کے بھی جماع کیا۔ بعد میں پتا چلا کہ برعکس اس کے کہ جو فلمسازوں کو بتایا گیا تھا ایچ آئی وی ٹیسٹ کرنے پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا تھا۔ اگرچہ یہ فلم اس وقت کی مالی لحاظ سے کامیاب ترین فحش فلم بن گئی، قویک کو معاہدے کے مطابق 10،000 ڈالر کی رقم کی ادائیگی کبھی بھی نہیں کی گئی اور نہ ہی اداکارہ کو فلم کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافعہ میں سے کوئی رقم دی گئی۔

عوامی شہرت

ترمیم

فلم کے اجراء کے بعد قویک نے عوامی دلچسپی کے کئی ٹی وی پروگراموں میں شرکت کی جن میں دا جیری سپرنگر شو اور دا گرلی شو شامل ہیں۔ لوریٹا چین نے قویک کے فحش کام کو زنانہ جنسیت اور صنفی حدوں کے بارے میں معاشرتی آراء کو چیلنج کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا لیکن اس کے اس نظریے کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ مثلاً، اس کے خیال میں گینگ بینگ شہنشاہ کلاودیوس کی ایک بیوی میسالینا کی مثال کی پیروی تھی۔ تاریخی طور پر، میسالینا کی شہرت اچھی نہیں تھی، جس کی وجہ بعض لوگوں کے نزدیک کسی حد تک صنفی تعصب بھی تھا۔ قویک کے بقول، اس نے معاشرے کے اس دوہرے معیار ہر سوال اٹھانے کی کوشش کی تھی جو عورتوں کو مردوں کی طرح جنسی اظہار سے محروم کرتا ہے۔

مارچ 2000ء میں ریڈیو پروگرام لو لائن میں شرکت کرتے ہوئے قویک نے اس بات کا اعتراف کیا کہ گینگ بینگ میں 70 سے کم مرد تھے اور 10 گھنٹے طویل فلمبندی کے دوران پانی اور کھانے کے وقفے لیے گئے تھے۔ ایسقوائیر رسالے نے قویک کو اس کے فلم میں کام پر مشتبہ کامیابی کے ایوارڈ سے نوازا۔


  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0159026/ — اخذ شدہ بتاریخ: 15 جولا‎ئی 2016