اینڈریو کرسٹوفر "بندو" والر (پیدائش: 25 ستمبر 1959ء سیلسبری میں اب ہرارے) زمبابوے کے سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں جنھوں نے زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دو ٹیسٹ اور 39 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے نمیبیا کی قومی ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھالا۔ اپریل 2009ء میں والر کو زمبابوے کرکٹ کا کوچنگ مینیجر نامزد کیا گیا۔ ستمبر 2009ء میں، انھیں مڈ ویسٹ رہنوز کا ہیڈ کوچ نامزد کیا گیا، جو زمبابوے کی نئی متعارف کرائی گئی پانچ کرکٹ فرنچائزز میں سے ایک ہے۔ ان کا بیٹا میلکم والر زمبابوے کی قومی ٹیم کے لیے کھیلتا ہے جب کہ اس کا بھتیجا ناتھن میشونا لینڈ ایگلز کی نمائندگی کرتا ہے۔[1]

اینڈی والر
ذاتی معلومات
مکمل ناماینڈریو کرسٹوفر بندو والر
پیدائش25 ستمبر 1959
ہرارے, روڈیشیا
عرفبندو
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز
تعلقاتمیلکم والر (بیٹا)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 34)18 دسمبر 1996  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ26 دسمبر 1996  بمقابلہ  انگلینڈ
پہلا ایک روزہ (کیپ 15)10 اکتوبر 1987  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
آخری ایک روزہ15 فروری 1997  بمقابلہ  بھارت
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 2 39 39 97
رنز بنائے 69 818 1653 2469
بیٹنگ اوسط 23.00 23.37 27.09 29.39
100s/50s 0/1 0/4 1/11 1/14
ٹاپ اسکور 50 83* 104 124
گیندیں کرائیں 546 153
وکٹ 5 3
بالنگ اوسط 51.00 42.00
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ 1/1 1/3
کیچ/سٹمپ 1/- 10/- 24/- 45/-
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 24 اپریل 2019

حوالہ جات ترمیم

  1. "Where are they now? Zimbabwe's 1992 World Cup win over England"۔ The Cricket Paper۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2021