این اے۔248 (کراچی وسطی۔2)

این اے۔248 کراچی وسطی-II کراچی کے ضلع کراچی وسطی سے پاکستان کی قومی اسمبلی کا ایک حلقہ ہے۔[2] اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 590,713 ہے۔

این اے۔248 کراچی وسطی-II
سابقہ حلقہ
برائے پاکستان کی قومی اسمبلی
علاقہکراچی کے ضلع وسطی کے گلبرگ ٹاؤن، لیاقت آباد ٹاؤن، نیو کراچی ٹاؤن کے چیدہ چیدہ علاقے اور کراچی ضلع شرقی کے گلشن اقبال ٹاؤن کی دو یونین کونسل۔
ووٹر590,713 [1]
پچھلا حلقہ
قائم شدہ2018ء
رکنخالی
تعداد ارکان1
سیاسی جماعتخالی
پچھلا حلقہاین اے۔246 کراچی۔VIII (2002 سے 2018 تک)
این اے۔254 کراچی وسطی۔II (2018 سے 2022 تک)

حدود

ترمیم

اس حلقے میں کراچی ضلع وسطی کے لیاقت آباد ٹاؤن کے علاقے؛ بندھانی کالونی، الاعظم اسکوائر، شریف آباد، گلبرگ ٹاؤن کے علاقے؛ حسین آباد، عزیز آباد، عائشہ منزل، دستگیر سوسائٹی، نصیر آباد، ایوب منزل، واٹر پمپ، یوسف پلازہ، گلبرگ، انچولی، سمن آباد، النور سوسائٹی، نیو کراچی ٹاؤن کے علاقے؛ گودھرا کیمپ، گبول کالونی، ٹمبر مارکیٹ کے علاوہ گلشن اقبال ٹاؤن کے علاقے؛ سہراب گوٹھ اور گلشن امین شامل ہیں۔

سابقہ ارکان پارلیمنٹ

ترمیم

این۔اے-246 کراچی-VIII: سنہ 2002ء تا 2018ء

انتخابات منتخب رکن اسمبلی پارٹی
2002 حاجی عزیزاللہ بروہی ایم کیو ایم
2008 سفیان یوسف ایم کیو ایم
2013 سردار نبیل گبول ایم کیو ایم
2015 کنور نوید جمیل ایم کیو ایم
2018 محمد اسلم خان پی ٹی آئی

انتخابات سنہ 2018ء

ترمیم

قومی اسمبلی کی نشست کے لیے عام انتخابات 25 جولائی، 2018ء کو منعقد ہوئے۔

الیکشن 2018: این اے۔254 کراچی وسطی۔II

امیدوار جماعت ووٹ
محمد اسلم خان پاکستان تحریک انصاف 75,702
شیخ صلاح الدین متحدہ قومی موومنٹ 48,813
مفتی عتیق احمد اسماعیل ضیائی تحریک لبیک پاکستان 28,546
راشد نسیم جماعت اسلامی پاکستان 26,373

نتیجہ پاکستان تحریک انصاف کے محمد اسلم خان نے 75,702 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

الیکشن 2024ء

ترمیم

قومی اسمبلی کے اگلے عام انتخابات 8 فروری، 2024ء کو ہوں گے۔

امیدوار سیاسی وابستگی ووٹ حاصل

امیدوار الیکشن 2024 کے لیے مختلف سیاسی جماعتیں مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں؛

1. نثار احمد پنہور (آزاد/متحدہ قومی موومنٹ)

2. محمد بابر خان (جماعت اسلامی پاکستان)

3. مفتی سید امجد علی قادری (تحریک لبیک پاکستان)

4. رحمت اللہ میمن، پاکستان پیپلز پارٹی

5. شاہین خان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس

مزید دیکھیے

ترمیم

این اے۔247 کراچی وسطی۔I

این اے۔249 کراچی وسطی۔III

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Election Commission of Pakistan"۔ ecp.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2024 
  2. "ECP - Election Commission of Pakistan". www.ecp.gov.pk. Retrieved 2022-12-25.