گلبرگ ٹاؤن، کراچی
گلبرگ ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں گلبرگ ٹاؤن بھی شامل ہے۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق گلبرگ سب ڈویژن کی آبادی 613,724 افراد پر مشتمل ہے۔
Gulberg Town | |
---|---|
گلبرگ ٹاؤن | |
سخی حسن روڈ، گلبرگ کراچی | |
گلبرگ ٹاؤن کا نقشہ | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
ماتحت | ضلع ناظم آباد |
تشکیل | 1972 |
درجہ قصبہ | 2001 |
تحلیل | 2011 |
فعال | 2015 |
مرکزی دفتر | ڈی ایم سی وسطی |
تعداد انجمن مجلس | ۸
|
حکومت | |
• قسم | قصبہ بلدیاتی تنظیم |
• صدر قصبہ | نصرت اللہ |
• حلقہ | این اے۔248 (کراچی وسطی۔2) |
رقبہ | |
• کل | 14 کلومیٹر2 (5 میل مربع) |
بلندی | 36 میل (118 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان 2023ء) | |
• کل | 613,724 |
• کثافت | 43,837.43/کلومیٹر2 (113,538.4/میل مربع) |
نام آبادی | کراچی والے |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
رمزیہ ڈاک | 75950 |
ٹیلی فون کوڈ | 021 |
آیزو 3166 رمز | PK-SD |
جغرافیہ
ترمیمگلبرگ ٹاؤن کے مشرق میں لیاری ندی اور گلشن اقبال ٹاؤن واقع ہیں جبکہ مغرب میں گجر نالا اور شمالی ناظم آباد ٹاؤن ہیں۔ شمال میں گلبرگ کی سرحدیں نئی کراچی اور گڈاپ کے قصبہ جات سے ملتی ہیں جبکہ لیاقت آباد ٹاؤن اس کے جنوب میں واقع ہے۔
یہ شہر کے پڑھے لکھے اور متوسط طبقے کا علاقہ شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں کئی اہم تعلیمی ادارے بھی واقع ہیں۔
علم آبادیات
ترمیممردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق گلبرگ سب ڈویژن کی آبادی 613,724 افراد پر مشتمل ہے جن میں اردو بولنے والے افراد 502,002 ہیں۔
انتظامی تقسیم
ترمیمگلبرگ ٹاؤن مندرجہ ذیل 8 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "TABLE 11 – POPULATION BY MOTHER TONGUE, SEX AND RURAL/ URBAN" (PDF)۔ Pakistan Bureau of Statistics۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2024
بیرونی روابط
ترمیم- کراچی شہری حکومت کی باضابطہ سائٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ karachicity.gov.pk (Error: unknown archive URL)
- شہری حکومت کی ویب گاہ پر گلبرگ ٹاؤن کا صفحہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ 125.209.91.254 (Error: unknown archive URL)