ایوان کونسلرز (جاپان)
35°40′35.5″N 139°44′40.5″E / 35.676528°N 139.744583°E
ایوان کونسلرز 参議院 Sangiin | |
---|---|
قسم | |
قسم | Upper house |
قیادت | |
ساخت | |
نشستیں | 245 |
سیاسی گروہ | Government (141)
Opposition (104)
|
انتخابات | |
Parallel voting: Single non-transferable vote (147 seats) پارٹی لسٹ سسٹم (98 seats) Staggered elections | |
پچھلے انتخابات | 21 جولائی 2019 |
اگلے انتخابات | 2022 |
مقام ملاقات | |
Chamber of the House of Councillors | |
ویب سائٹ | |
www.sangiin.go.jp |
ایوان کونسلرز (انگریزی: House of Councillors) جاپان کی پارلیمان کا ایوان بالا ہے۔ پارلیمان جاپان کا ایوان زیریں ایوان نمائندگان کہلاتا ہے۔ ایوان بالا ما قبل جنگ کے ایوان پیرز کا متبادل ہے۔ اگر ایوان زیریں اور ایوان بالا میں بجٹ، معاہدہ یا وزیر اعظم جاپان کے عہدہ پر آپسی رضامندی نہ ہوتو ایوان زیریں کو اپنے فیصلے پر بضد رہنے کا اختیار ہے۔ دیگر معاملات میں ایوان زیریں ایوان بالا کے فیصلوں کو دو تہائی اکثریت کی منظوری کے ساتھ کالعدم کر سکتا ہے۔
ایوان کونسلرز میں کل 242 ارکان ہوتے ہیں جو 6 سال کی مدت کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔ ہر کونسلر کو کی عمر کم از کم 30 سال ہونی چاہیے جبکہ ایوان زیریں کے رکن کی عمر کم از کم 25 سال ہونا لازمی ہے۔ ایوان بالا کبھی تحلیل نہیں ہوتا ہے۔ ہر انتخاب میں نصف ارکان منتخب ہوتے ہیں۔ ہر انتخابات میں 121 ارکان امید وار ہوتے ہیں جن میں 73 ارکان 47 ضلعوں میں واحد ناقابل منتقل ووٹ کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں جبکہ 48 ارکان ملک بھر سے متناسب نمائندگی کے ذریعے منتخب ہو کر آتے ہیں۔[1]
ایوان بالا اور ایوان زیریں میں فرق
ترمیمایوان نمائندگان کے پاس کئی ایسے اختیارات ہیں جو ایوان کونسلرز کے پاس نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر اگر ایوان زیریں میں کوئی بل منظور ہوا اور ایوان بالا نے اس بل کو نا منظور کر دیا تو ایوان زیریں (ایوان نمائندگان) دو تہائی اکثریت کی منظوری کے ساتھ ایوان بالا (ایوان کونسلرز) کے فیصلے کو کالعدم کر سکتا ہے۔ البتہ معاہدہ، بجٹ اور وزیر اعظم کے انتخاب میں ایوان بالا ایوان زیریں کے فیصلہ کو موخر کر سکتا ہے مگر منسوخ نہیں کر سکتا ہے۔ اس لحاظ سے ایوان نمائندگان ایوان کونسلرز کے مقابلے میں زیادہ با اختیار تسلیم کیا جاتا ہے۔ ایوان زیریں کے ارکان 4 برس کے لیے منتخب ہوتے جبکہ ایوانا بالا کے ارکان 6 سال کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔ ایوان زیریں کو وزیر اعظم تحلیل کر سکتا ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی صورت میں بھی ایوان زیریں تحلیل ہو جاتا ہے جبکہ ایوان بالا کبھی تحلیل نہیں ہوتا ہے۔ اس طرح ایوان نمائندگان زیادہ حساس اور عوام سے قریب ہوتا ہے۔
گرچہ ایوان زیریں کے ارکان 4 سال کے لیے منتخب ہوتے ہیں مگر جاپان میں قبل از وقت اتنخابات عام بات ہے۔ ارکان پارلیمان کی اوسط میعاد اب تک 3 سال رہی ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Hayes 2009, p. 50