ایوی بیروٹ (25 جون 1992 – 15 اکتوبر 2021) ایک بھارتی اول درجہ کرکٹ کھلاڑی تھا جو سوراشٹرا کے لیے کھیلتا تھا۔ [2] [3] اس نے اپنے کیریئر کے دوران 38 اول درجہ میچز، 38 لسٹ اے میچز اور 20 ٹوئنٹی 20 میچ کھیلے، جن میں سوراشٹرا کے لیے 21 رنجی ٹرافی ، 17 لسٹ اے اور 11 گھریلو ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہیں۔ اس نے دائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر کھیلا اور فرسٹ کلاس، لسٹ-اے اور ٹی 20 میں بالترتیب 1,547 رنز، 1,030 رنز اور 717 رنز بنائے۔ [2]

ایوی بیروٹ
ذاتی معلومات
پیدائش25 جون 1992(1992-06-25)
احمد آباد، گجرات، بھارت
وفات15 اکتوبر 2021(2021-10-15) (عمر  29 سال)[1]
احمد آباد، گجرات، ہندوستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیرائٹ آرم آف بریک بولر
حیثیتبلے باز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی 20
میچ 38 38 20
رنز بنائے 1,547 1,030 717
بیٹنگ اوسط 24.95 28.61 37.73
سنچریاں/ففٹیاں 1/9 0/8 1/5
ٹاپ اسکور 130 91* 122
گیندیں کرائیں 90 13 18
وکٹیں 0 0 1
بولنگ اوسط 31.00
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 1/31
کیچ/سٹمپ 50/2 24/5 6/–
ماخذ: کرک انفو، 16 اکتوبر 2021

باروٹ کا انتقال 15 اکتوبر 2021ء کو احمد آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ اس وقت ان کی عمر 29 سال تھی۔ [4] [5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Young Saurashtra cricket player Avi Barot dies after suffering cardiac arrest"۔ The Hindu۔ 16 اکتوبر 2021 – بذریعہ www.thehindu.com
  2. ^ ا ب "Avi Barot"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-17
  3. Lawrence Booth (1 مئی 2022)۔ Wisden Cricketer's Almanack (159th Edition)۔ ص 199۔ ISBN:9781472991102
  4. "Saurashtra Ranji Trophy winner Avi Barot dies aged 29"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-10-16
  5. "Saurashtra wicket-keeper Barot dies after cardiac arrest at 29"۔ Hindustan Times۔ 16 اکتوبر 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-10-17