ایڈاکاڈ
ایڈاکاڈ جنوبی ہند کی ریاست کیرلا کا ایک چھوٹا علاقہ ہے جو کنور میونسپل کارپوریشن کا حصہ ہے۔[1] جبکہ ایڈاکاڈ قصبہ کڈمبور اور موژاپلنگاڈ پنچایتوں کا حصہ ہے۔ قومی شاہراہ نمبر 66 اس قصبے سے ہو کر گزرتی ہے۔ یہ قصبہ ضلع کنور میں شہر کنور اور تلشیری کے درمیان واقع ہے۔ اس قصبے تک کنور شہر سے 12 کلومیٹر اور تلشیری شہر سے 10 کلومیٹر فاصلہ ہے۔ مشہور ساحل موژاپلنگاڈ ساحل اس قصبے کے پاس ہے جو ایشیا کا واحد ڈرائیونگ کے قابل ساحل ہے۔ یہاں سے موژاپلنگاڈ ساحل کے شمالی سرے تک جانے والی ایک ایڈاکاڈ ساحلی سڑک (ایڈاکاڈ بیچ روڈ) ہے۔
എടക്കാട് | |
---|---|
قصبہ | |
کیرلا (بھارت) میں واقع | |
متناسقات: 11°48′0″N 75°26′0″E / 11.80000°N 75.43333°E | |
ملک | بھارت |
ریاست | کیرلا |
ضلع | کنور |
بلاک | ایڈاکاڈ |
زبانیں | |
• دفتری | ملیالم، انگریزی |
منطقۂ وقت | IST (UTC+5:30) |
ڈاک اشاریہ رمز | 670663 |
ٹیلی فون | 91(0)497 |
آیزو 3166 رمز | آیزو 3166-2:IN |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | KL 13 and KL 58 - |
قریب ترین شہر | کنور، تلشیری |
لوک سبھا حلقہ | کنور |
ودھان سبھا حلقہ | ایڈاکاڈ |
تاریخ
ترمیمپرانے زمانے میں ایڈاکاڈ مدھیہ اڈاوی کے نام سے مذکور تھا۔ سنسکرت میں مدھیہ سے درمیان اور اڈاوی سے جنگل مراد ہے۔ اس طرح ایڈا سے درمیان اور کاڈ سے جنگل مراد ہے۔ یعنی اس کا ملیالم نام اس کے پرانے سنسکرت نام کا ہم معنی ہے۔ بعض قدیم کتابوں میں ایڈاکاڈ کا تاریخی طور پر پرشنامارگاپورم کے نام سے بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔
شری اُوٗرپژاشی کاؤ
ترمیمشری اورپژاشی کاؤ ایڈاکاڈ کا مشہور مندر ہے۔[2] لفظ اورپژاشی کاؤ ملیالم زبان کے فقرے اوریل پژاکیا ایچل کاؤ (Ooril Pazhakiya Eachil Kavu) اور اوریل پژاکیا اچی کاؤ (Ooril Pazhakiya Achi Kavu) کا اختصار ہے۔ اول الذکر کا معنی گاؤں کا سب سے پرانا (اوریل پژاکیا) کنج (کاؤ) جو ایچل (ایک قسم کی جڑی بوٹی) سے گھرا ہوا ہے۔ آخر الذکر کا معنی گاؤں کا پرانا (اوریل پژاکیا) دیوی ماں (اچی) کنج۔ اس مندر کا ذکر ولیم لوگن جو برطانوی دور میں کلکٹر تھا، کی کتاب ملابار مینویل میں ملتا ہے۔ اُورپژاشی کاؤ کا اہم دیوتا اورپژاشی دیوم ہے جو مقامی طور پر دیواتاریشورن کے نام سے معروف ہے۔
اُوٗرالر
ترمیمبرطانوی راج سے پہلے اور برطانوی دور میں گاؤں کی انتظامیہ میں جن کو عمل دخل تھے، انھیں عام طور پر اورالر کہا جاتا ہے۔[3]
تعلیمی ادارے
ترمیم- اسکول: یہاں دو پرائمری اسکول ہیں۔ اور یہاں سے کچھ دور توٹاڈا اور کاڈاچرا میں دو سیکنڈری اسکول موجود ہیں۔
- کالج: گورنمنٹ پالی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ توٹاڈا میں قائم ہے۔ یہ کالج کیرلا کے ٹیکنیکل محکمے کے ماتحت ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Kannur to be City Corporation - The Hindu
- ↑ https://www.templepurohit.com/hindu-temple/sree-oorpazhachi-kavu-temple-kerala/
- ↑ History Of Ancient India (Portraits Of A Nation), 1/e By Kapur, Kamlesh
بیرونی روابط
ترمیم- Edakkad websiteآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lsgkerala.in (Error: unknown archive URL)
Edakkad Nambiars websiteآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ edakkadnambiars.net (Error: unknown archive URL)