موژاپلنگاڈ ساحل
مُوژاپِلنگاڈ ساحل (Muzhappilangad Beach) جنوب مغربی بھارت کی ریاست کیرالا کا ایک ساحل ہے۔ یہ قومی شاہراہ نمبر 66 (سابق قومی شاہراہ نمبر 17) کے متوازی کنور اور تلشیری کے درمیان واقع ہے۔[1]
موژاپلنگاڈ ساحل | |
---|---|
Patrolled beach | |
Muzhappilangad Beach موژاپلنگاڈ ساحل | |
محل وقوع | موژاپلنگاڈ، کنور، بھارت |
متناسقات | 11°48′0″N 75°27′0″E / 11.80000°N 75.45000°E |
ساحل کی لمبائی | 5.5 km |
خطرہ درجہ بندی | کم |
گشت | لائف گارڈ |
سرگرمیاں | ڈرائیونگ، پتنگ پروازی، پرندہ بینی |
یہ ایشیا کا سب سے لمبا ڈرائیو اِن ساحل ہے اور دنیا کے 6 ڈرائیونگ کے قابل ساحلوں میں شامل ہے۔[2][3] ہر سال اپریل کے مہینے میں جشنِ ساحل منایا جاتا ہے جو کیرلا کے ضلع کنور کا ایک اہم سیاحتی جشن ہے۔ قومی شاہراہ سے ساحل تک جانے کے لیے ناریل کے درختوں کے درمیاں پیچ دار سڑک ہے۔ ساحل تک جانے والی سڑک تک رسائی کے لیے تلشیری سے کنور جاتے وقت موئیدو پل پا کرنے کے بعد آنے والا ریل اووَر برج سے پہلے بائیں طرف مڑنا ہے۔ یہ ساحل 5 کلومیٹر لمبا ہے اور اس کے شمال کی طرف خم دار ہے جہاں شہر کنور کا دلکش نظارہ ہے۔ یہاں صرف 4 کلومیٹر تک ریت پر ڈرائیونگ کی اجازت ہے۔ ساحل کو کالے چٹانوں سے حد بنا کر محفوظ کر دیا ہے۔ یہ چٹان بلیو موسیل (Blue Mussel) کے لیے بہترین مسکن ہے جو ایک ذائقہ دار بحری غذا ہے۔ یہاں مختلف موسموں میں دیسی اور غیر ملکی پرندے آتے ہیں۔ دور دراز علاقوں سے پرندوں کے مشاہدے کے لیے محققین و مشاہدین یہاں آتے ہیں۔ ساحل سے 200 میٹر جنوب میں دھرمڈم جزیرہ نامی ایک نجی جزیرہ ہے۔ اس کو ملیالم زبان میں پچا تُروتو یعنی ہرا جزیرہ پکارتے ہیں۔ سمندر میں لہر کم ہوتے وقت پاپیادہ ٹہل کر اس جزیرے تک پہنچ سکتے ہیں۔
پرندوں کی مشاہدہ گاہ
ترمیمیہ ساحل ایک سیاحتی مقام ہونے کے ساتھ ساتھ پرندوں کو مشاہدہ کرنے کی بہترین جگہ بھی ہے۔[4] موسمِ سرما میں تیس سے زیادہ انواع کے ہجرتی پرندے یہاں آتے ہیں۔ ان میں پیکٹورل سینڈپائپر اور کیسپیئن پلوور کو کیرلا میں پہلی بار 2013ء میں یہاں پایا گیا۔[5] وسیع ساحلی علاقہ اور چٹان کی تشکیل دونوں، پرندوں کی ہجرت کے لیے محفوظ جگہ مہیا کرتی ہے۔
انواع
ترمیم- سفید بگلا
- وائٹ بیلیڈ سرخاب
- یوریشیائی صدفی پرندہ
- سیاہ پروں والا ابوساق
- مرغ باراں
- مرغانی
- یوریشیائی مرغابی
- ٹٹیری
- کامن گرین شانک
- عام سرخ ٹٹیری
- رڈّی ٹرن سٹون
- چہا
- لیٹل اسٹنٹ
- رف
- بحری بگلا
- دریائی ابابیل
- برہمنی چیل
- سیاہ چیل
- ایشین اوپن بل[6]
رسائی
ترمیمقریب ترین ہوائی اڈے:
- کالیکٹ بین الاقوامی ہوائی اڈا - 100 کلومیٹر
- کنور بین الاقوامی ہوائی اڈا (زیرِ تعمیر) - 25.7 کلومیٹر
قریب ترین ریلوے اسٹیشن:
سڑک کے ذریعے: قومی شاہراہ نمبر 66 پر شہرِ کنّور اور شہرِ تلشیری کے درمیان واقع ہے۔
ایوانِ عکس
ترمیم-
ساحل پر کار
-
جشنِ ساحل
-
جشنِ ساحل
-
غروبِ آفتاب کا منظر
-
پیراشوٹ پروازی
-
Muzhappilangad beach
-
ساحل کا ایک منظر
-
ساحل کا منظر
-
ڈرائیونگ کے قابل ساحل
-
ڈرائیونگ کے قابل ساحل
-
ساحل
-
ساحل کا منظر
-
ساحل کا پچھواڑا
-
ساحل کے شمال میں چٹان کی تشکیل
-
ساحل کے شمال میں چٹان کی تشکیل
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Muzhappilangad Beach - Kerala's only drive in beach at Kannur | Kerala Tourism
- ↑ David K Gibson۔ "The best beaches for driving"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2016
- ↑ Muzhappilangad wins BBC favour
- ↑ Muzhappilangad: Exploring Kerala's only drive-in beach | muzhappilangad beach | kannur | beaches in kerala | drive-in beach
- ↑ Rare migratory birds spotted during survey - KERALA - The Hindu
- ↑ 'Birds of Kerala: Status and Distribution'; آئی ایس بی این 978-81-264-2921-9; DC Books, Kerala, 2001
بیرونی روابط
ترمیم- https://www.youtube.com/watch?v=9sGamwTRhdo YouTube video
- https://www.youtube.com/watch?v=qe-kx3CN6GI&t=19s YouTube video
ویکی ذخائر پر موژاپلنگاڈ ساحل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |