بحیرہ ایڈریاٹک

بحیرہ
(ایڈریاٹک سے رجوع مکرر)

بحیرہ ایڈریاٹک،بحیرہ روم کے مغربی جانب ایک واقع ایک وسیع سمندر ہے جو جزیرہ نما بلقان اور جزیرہ نما اٹلی کو جدا کرتا ہے۔

بحیرۂ ایڈریاٹک

اس کے مغربی ساحلوں پر اٹلی جبکہ مشرقی ساحلوں پر اٹلی کے چند علاقوں کے ساتھ ساتھ سلووینیا، کرویئشا، بوسنیا و ہرزیگووینا، مونٹی نیگرو اور البانیہ واقع ہیں۔

اس کے ساحلی علاقوں پر اٹلی اور کروشیا کے مشہور ترین تفریحی مقامات ہیں۔

بحیرہ ایڈریاٹک کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 770 کلومیٹر (415 بحری میل، 480 میل) اور اوسط عرض 160 کلومیٹر (85 بحری میل، 100 میل) ہے۔ جنوب میں ایڈریاٹک کو بحیرہ ایونی نے جوڑنے والی آبنائے اوٹرانٹو کے مقام پر اس کی چوڑائی 85 سے 100 کلومیٹر کے درمیان ہے۔ بحیرہ کا کل سطحی رقبہ 60 ہزار مربع میل (160،000 مربع کلومیٹر) ہے۔

ایڈریاٹک کا شمالی علاقہ انتہائی کم گہرا ہے جبکہ اس کی اوسط گہرائی 240 میٹر ہے۔ زیادہ سے زیادہ گہرا مقام 1460 میٹر گہرا ہے۔

بحیرہ ایڈریاٹک (کروشیا)
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔