ایڈوبی فوٹو شاپ ایک گرافک ایڈیٹنگ سافٹ وئیر ہے۔ ایڈوبی نے 2003ء میں اپنی مصنوعات کے نام تبدیل کیے۔ ایڈوبی فوٹو شاپ 8 کا نام بدل کر ایڈوبی فوٹو شاپ سی ایس رکھ ریا گیا، اس لحاظ سے ایڈوبی فوٹو شاپ سی ایس 6 ایڈوبی فوٹو شاپ کا تیرھواں ورژن ہے۔ ایڈوبی نے سی ایس کی ”دُم“ صرف فوٹو شاپ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اور بہت سے سافٹ وئیرز کے ساتھ لگا کر کچھ کو کم قیمت میں اور کچھ کو زیادہ قیمت میں فروخت کیا۔ ایڈوبی فوٹو شاپ کو بھی دو ایڈیشنز میں جاری کیا گیا۔ ایڈوبی فوٹو شاپ اورایڈوبی فوٹو شاپ ایکسٹینڈ۔ ایڈوبی فوٹو شاپ ایکسٹینڈ میں تھری ڈی تصاویر بنانے کے ساتھ ساتھ متحرک تصاویر بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ ایڈوبی فوٹو شاپ ایکسٹینڈ میں کری ایٹیو سوٹ کے تمام فیچر شامل کیے گئے مگر ڈیزائن اسٹینڈرڈ کو ایڈوبی فوٹو شاپ ایڈیشن میں شامل کیا گیا۔ ان دونوں ایڈیشنز کے ساتھ ساتھ ایڈوبی نے فوٹو شاپ ایلیمنٹ اور فوٹو شاپ لائیث روم بھی جاری کیے۔ ان تمام سافٹ وئیر کو ایڈوبی نے "دا ایڈوبی فوٹو شاپ فیملی" کا نام دیا۔ 2008ء میں ایڈوبی نے ایڈوبی فوٹو شاپ ایکپریس جاری کیا جو ایک مفت آن لائن فوٹو ایڈیٹنگ ٹول ہے جو بلاگز اور شوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر براہ راست فوٹو ایڈٹ کر سکتا ہے۔ 2011ء میں اس کا اینڈورائیڈ اورآئی او ایس کے لیے ورژن جاری کیا گیا جبکہ 2013ء میں ونڈوز 8 کے لیے۔ ایڈوبی نے اپنے فوٹو شاپ کو ونڈوز اور میکنٹوش ورژن میں تقسیم کیا ہوا ہے۔ ایڈوبی فوٹو شاپ سب سے پہلے 19 فروری 1990ء کو لانچ کیا گیا۔ اس کا تازہ ترین ورژن (24.1) ہے، جو 13 دسمبر 2022ء کو جاری کیا گیا۔ ایڈوبی فوٹو شاپ کوC++ اور پاسکل وی1.0 میں لکھا گیا ہے۔ اس کے لیے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 7 یا میک او ایس X 10.7 ہونا چاہے۔ ایڈوب فوٹو شاپ 27زبانوں میں دستیاب ہے۔[5]

ایڈوبی فوٹو شاپ
Adobe Photoshop
فائل:Adobe Photoshop 2020.png
ایڈوبی فوٹو شاپ سی سی رننگ ونڈوز۔
تیار کردہایڈوبی
ابتدائی اشاعتفروری 19، 1990؛
34 سال قبل
 (1990-02-19)
مستحکم اشاعت24.1 / 13 دسمبر 2022؛ 2 سال قبل (2022-12-13)
ارتقائی حالتActive
پروگرامنگ زبانسی++;[1] Pascal v1.0.1[2]
آپریٹنگ سسٹمAt least ونڈوز 7 or Mac OS X 10.7[3][4]
پلیٹ فارمIA-32 (Windows only) and x86-64
دستیاب زبانیں27 languages
صنفراسٹر گرافکس ایڈیٹر
اجازت نامہملکیتی
ویب سائٹadobe.com/photoshop

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Vincent Lextrait (جنوری 2010)۔ "The Programming Languages Beacon, v10.0"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2010 
  2. "Computer History Museum | @CHM : ایڈوبی فوٹو شاپ Source Code"۔ Computerhistory.org۔ 2013-02-13۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2013 
  3. "ایڈوبی فوٹو شاپ CS5 / Tech specs"۔ Adobe Systems۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2011 
  4. "Photoshop CS5 Extended / Tech specs"۔ Adobe Systems۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2011 
  5. ماہنامہ کمپیوٹنگ، کمپیوٹنگ پیڈیا، شمارہ نومبر2013

بیرونی روابط

ترمیم