ایک نوعمر لڑکی کی ڈائری

ایک نوعمر لڑکی کی ڈائری جسے این فرینک کی ڈائری کہا جاتا ہے، این فرینک نامی لڑکی کی ولندیزی زبان میں لکھی ہوئی ڈائری کی کتابی شکل ہے۔ اس لڑکی نے نیدرلینڈز (موجودہ ہالینڈ) پر نازی قبضے کے بعد دو سال چھپ کر گزارے تھے اور یہ ڈائری لکھی تھی۔ 1944 میں اس کا پورا خاندان نازیوں کے ہاتھ لگ گیا اور برجن بیلسن اذیتی کیمپ میں 1945 میں اس بچی کا انتقال ہوا۔ یہ ڈآئری میپ گیئس کے ہاتھ لگی جس نے اسے اس کے باپ اوٹو فرینک کے حوالے کر دیا۔ اس خاندان میں واحد بچنے والا شخص این فرینک کا باپ ہی تھا۔ تب سے اب تک یہ ڈائری 60 مختلف زبانوں میں چھپ چکی ہے۔

ایک نوعمر لڑکی کی ڈائری
1947ء کا پہلا نسخہ
مصنفاین فرینک
اصل عنوانHet Achterhuis
مترجمبی۔ ای۔ مویارٹ-ڈوبلیڈے
مصور سرورقہیلمٹ سالڈن
ملکنیدرلینڈز
زبانڈچ (ولندیزی)
موضوع
صنفآپ بیتی
ناشرکانٹیکٹ پبلشنگ
تاریخ اشاعت
1947ء
تاریخ اشاعت انگریری
1952ء
او سی ایل سی1432483
ایل سی درجہ بندیDS135.N6

یہ کتاب پہلی بار Het Achterhuis. Dagboekbrieven 14 Juni 1942 – 1 Augustus 1944 (The Annex: Diary Notes 14 جون 1942 – 1 اگست 1944) کے نام سے چھپی۔ یہ اشاعت ایمسٹرڈیم میں کانٹیکٹ پبلشنگ میں ہوئی۔ 1952 میں اس کا انگریزی ترجمہ برطانیہ میں شائع ہوا جو کافی پسند کیا گیا۔ 1955 میں اس پر ڈراما بنایا گیا جس کی آگے چل کر 1959 میں فلمی تشکیل بھی بنائی گئی۔ ایک نوعمر لڑکی کی ڈائری 20ویں صدی میں سرِفہرست رہنے والی کتب میں سے ایک ہے۔[1][2][3][4][5][6]

1947 میں شائع ہونے والی ولندیزی زبان والی کتاب کے ملکیتی حقوق یکم جنوری 2016 کو ختم ہوئے جو مصنفہ کی موت کے ستر سال بعد کی تاریخ ہے۔ یورپی یونین میں ملکیتی حقوق کا یہ عمومی قانون ہے۔ تب سے اس کتاب کا اصلی ولندیزی نمونہ آن لائن دستیاب ہے۔[7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Best (100) Books of the 20th Century] #8"۔ Goodreads۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2018 
  2. "Top 10) definitive book(s) of the 20th century"۔ The Guardian۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2018 
  3. "50 Best Books defining the 20th century"۔ PanMacMillan.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2018 
  4. "List of the 100 Best Non-Fiction Books of the Century, #20"۔ National Review۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2018 
  5. Books of the Century: War, Holocaust, Totalitarianism۔ New York Public Library۔ 1996۔ ISBN 978-0-19-511790-5 
  6. "Top 100 Books of the 20th century, while there are several editions of the book. The publishers made a children's edition and a thicker adult edition. There are hardcovers and paperbacks, #26"۔ Waterstone's۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2018 
  7. Michael Avenant (5 جنوری 2016)۔ "Anne Frank's diary published online amid dispute"۔ It Web۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2016 

بیرونی روابط

ترمیم