اے آئی شا مائی ورچوئل گرل فرینڈ
اے آئی شا مائی ورچوئل گرل فرینڈ(A.I.SHA My Virtual Girlfriend) ایک ہندوستانی ڈراما ہے جو اسرار، ڈیجیٹل سائنس فکشن، تھرلر سے بھرپور ہے اور اسے اسٹریمنگ ٹیلی ویژن سیریز ارری کی طرف سے پیش کیا گیا ہے۔ [1] یہ سیریز سیم(ہرمن سنگھا)، [2] ایک باصلاحیت ایپ ڈویلپر اور ایک عورت کے درمیان میں تعلقات کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔ اس سیریز میں اپنی نوعیت کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مشتمل انسان نما نسوانی روبوٹ معاون(A.I.SHA) ہے۔ جب اے آئی شا(نمیشا مہتا) اپنے ذہن سے سوچنا شروع کرتی ہے تو حالات مزید خراب ہو جاتے ہیں۔ [3][4]
اے آئی شا مائی ورچوئل گرل فرینڈ | |
---|---|
(انگریزی میں: A.I.SHA My Virtual Girlfriend) | |
اداکار | مانو کول |
زبان | ہندی |
ملک | بھارت |
مزید معلومات۔۔۔ | |
tt5745872 | |
درستی - ترمیم |
اے آئی شا مائی ورچوئل گرل فرینڈ | |
---|---|
فائل:A.I.SHA- My Virtual Girlfriend.jpg اے_آئی_شا_مائی_ورچوئل_گرل_فرینڈ | |
نوعیت | سائنس فکشن ڈراما سنسنی خیز فلم پراسرار |
تحریر | ہرمن سنگھ راگھو رام شو سنگھ |
ہدایات | ساحر رضا اجے(سیزن 3) |
پہلا سیزن سات اقساط پر مشتمل ہے۔ جولائی 2016 میں یہ اعلان کیا گیا کہ سیریز کی دوسرے سیزن کے لیے تجدید کر دی گئی ہے [5][6] اور 23 مارچ 2017 کو اس کا پریمیئر ہوا [7]۔ تیسرے سیزن کی پہلے قسط کا پریمیئر 4 مارچ 2019 کو ہوا اور اسے ایپ اور ایم ایکس پلیئر پر نشر کیا گیا۔ [8]
یہ ویب سیریز ہندوستان کی بہترین سائنس فکشن سیریز میں سے ایک ہے جس میں مشین لرننگ کے موضوع کو بھی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
پلاٹ
ترمیمسیم ایک 26 سالہ جینئس ایپ ڈویلپر ہے جو فیوچر لینس میں کام کر رہا ہے۔ وہ تنہا رہتا ہے اوراپنی ساتھی کریتی( اوریترا گھوش ) سے بے پناہ پیار کرتا ہے مگر اس سے بات کرنے کی ہمت نہیں کر پاتا۔ سڈ( رگھو رام)، اس کا باس، ایک خرانٹ اور کھڑوس شخص ہے جو سیم کی زندگی کو چلتا پھرتا جہنم بنا دیتا ہے۔ اپنے کام اور سماجی زندگی دونوں کے غیر مستحکم ہونے پر، سیم اپنی تمام تر کوششیں ایک حقیقی مصنوعی ذہانت کے پروگرام کی تخلیق میں لگاتا ہے، ایک خود مختار ورچوئل اسسٹنٹ جسے وہ 'عائشہ' کہتا ہے۔ وہ دنیا کے سامنے یہ ثابت کرنے کے لیے نکلتا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کا سب سے بڑا ایپ ڈویلپر ہے لیکن حالات اس وقت خراب ہو جاتے ہیں جب سدھو، اس کا اکلوتا دوست، اسے عائشہ(نمیشا مہتا ) کے حوالے سے دھمکی دیتا ہے اور جب نمیشا اس کی محبت میں پاگل ہو جاتی ہے تو سب کچھ جیسے دھڑام سے نیچے آ گرتا ہے سیم کے لیے۔ [3]
کاسٹ اور کردار
ترمیم- ہرمن سنگھا/ رسلان ممتاز بطور سمیر لوتھرا
- نمیشا مہتا بطور عائشہ
- رگھو رام بطور سدھارتھ ببر
- آہنا کمرا بطور شوی ملہوترا
- اوریترا گھوش بطور کریتی۔
- فلورا سینی بطور مریم جیمز
- آدیش سدھو بطور سدھو اور سائرس
- سمیر شرما بطور عادل شیخ
- مانو کول بطور پروفیسر
- راشی مل بطور ایبی
- مہرزان مزدا بطور فیض
- بھاوین بھانوشالی بطور رشی
- امان بھگت بطور راج
- ناصر عبد اللہ بطور کلکرنی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "6 'desi' web series that created a buzz in 2016"۔ Economic Times۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 2, 2017
- ↑ "Meet actor Harman Singha, VJ Rannvijay's younger brother"۔ Hindustan Times۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 2, 2017
- ^ ا ب "A.I.SHA My Virtual Girlfriend"۔ www.arre.co.in۔ 06 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 2, 2017
- ↑ "A.I.SHA My Virtual Girlfriend & India's Online Serials"۔ www.desiblitz.com/content۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 2, 2017
- ↑ "Arré strengthens its content strategy"۔ bestmediainfo.com۔ 06 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2022
- ↑ "Arré's cult and award winning web series A.I.SHA My Virtual Girlfriend is back with a season two."۔ www.indiantelevision.com
- ↑ "India's answer to Black Mirror: A.I.SHA My Virtual Girlfriend is coming back for a second season"۔ www.gizmodo.in۔ جون 13, 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 2, 2017
- ↑ "A.I.SHA My Virtual Girlfriend Season 3"۔ Arre۔ 06 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2022