بابا کھیم سنگھ بیدی 21 فروری 1832ء کو راولپنڈی ضلع کے ایک چھوٹے سے قصبے کلر سیداں میں پیدا ہوئے تھے۔ بابا کھیم سنگھ بیدی، گرو نانک کی اولاد میں سے سکھ برادری کے 14 ویں روحانی سربراہ تھے۔ اپ کے والد بابا عطار سنگھ کو 25 نومبر 1839 کو خاندانی جھگڑے میں مارا گیا تھا۔ کھیم سنگھ اور اس کے بڑے بھائی سمپورن سنگھ کو بعد میں ضلع مونٹگمری (ساہیوالگوگیرہ کی دیپالپور تحصیل میں جالندھر دوآب کے ساتھ 41 گاؤں مل گئے تھے۔ 1849ء میں پنجاب کو برطانوی تسلط کے ماتحت کرنے میں بڑا کردار ادا کیا۔ 1857ء کی بغاوت کے دوران ، بابا کھیم سنگھ نے ضلع گوگیرہ میں مقامی بغاوت کو روکنے میں انگریزوں کی مدد کی۔ اس نے ذاتی طور پر متعدد تصادم میں حصہ لیا اور خود کو بندوق اور رائفل کے ساتھ ایک بہترین نشانہ باز ثابت کیا۔ 1873ء میں سنگھ سبھا کے بانی اور ایک سناتن (روایتی) سکھ جس نے ہندو مذہب اور اسلام سے وابستہ مختلف عقائد کو قبول کیا. ایک کامیاب سیاست دان اور انگریزی حکومت میں مختلف بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہے۔ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے۔ 1893ء میں اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر انھوں نے مذہبی اور رفاہی مقاصد کے لیے 3،00،000 روپے بطور عطیہ پیش کیا۔ آپ 1893ء میں امپیریل قانون ساز کونسل میں نامزد ہوئے اور 1898ء میں ہندوستانی سلطنت کے نائٹ کمانڈر بن گئے۔ اپنی ساری زندگی جاگیریں بنانے میں دلچسپی رہی جس نے اسے پنجاب کا سب سے بڑا زمیندار بنادیا۔ زندگی کے آخری حصے تک صرف مونٹگمری ڈسٹرکٹ میں اس کی اراضی کی مقدار 28،272 ایکڑ تھی۔ آپ کا انتقال 10 اپریل 1905ء کو منٹگمری میں ہوا۔