دوآب

دو دریاؤں کا درمیانی خطہ

دوآب جنوبی ایشیا ایک اصطلاح ہے[1] جو ‘‘زبان‘‘[2] یا زمین کے ایسے ٹکڑے کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو دو دریاؤں کے درمیان میں واقع ہو۔[1] بھارت میں یہ اصطلاح زمین کے اس خطے کے لیے مستعل ہے جو دریائے گنگا اور دریائے جمنا کے درمیان میں ہے۔[3] پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پانچ دوآب موجود ہیں.

Natural region
سرکاری نام
View of a canal in the lower Bari Doab of the Punjab Doabs
View of a canal in the lower Bari Doab of the Punjab Doabs
ملکجنوبی ایشیا

دوآب

ترمیم
 
دوآب، متحدہ ریاست، نقشہ 1908ء

دوآب کا علاقہ دریائے گنگا اور دریائے جمنا کے درمیان میں کی جگہ کو کہا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ کوہ شیوالک سے شروع ہر آلہ آباد پر ختم ہوتا ہے، جہاں گنگا اور جمنا ایک دوسرے میں ضم ہو جاتے ہیں۔ گنگا و جمنا کے دوآب کا کل رقبہ تقریباً 23,360 مربع میل (60,500) مربع کلومیٹر ہے۔ دوآب کی کل لمبائی تقریباً 500 میل (805 کلومیٹر) اور اس کی چوڑائی تقریباً 60 میل (97 کلومیٹر) ہے۔[4]

برطانوی راج نے دوآب کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا تھا؛ اوپری دوآب (میرٹھ)، درمیانی دوآب (آگرہ) اور نچلا دوآب (آلہ آباد)۔[4] فی زمانہ دوآب میں مندرجہ ذیل علاقے شامل میں:[4]

اوپری دوآب

ترمیم

اتراکھنڈ ضلع دہرہ دون اور ضلع ہردوار

اتر پردیش ضلع سہارنپور، ضلع شاملی، ضلع مظفرنگر، ضلع باغپت، ضلع میرٹھ، ضلع غازی آباد، بھارت، ضلع ہاپڑ، ضلع گوتم بدھ نگر اور ضلع بلندشہر

دہلی

درمیانی دوآب

ترمیم

ضلع ایٹہ، ضلع کانسی رام نگر، ضلع علی گڑھ، ضلع آگرہ، ضلع ہاتھ رس، ضلع فیروز آباد، ضلع فرخ آباد، قنوج ضلع، ضلع مین پوری، ضلع اٹاوہ، ضلع اوریا اور ضلع متھرا خطہ برج کا جمنا کا علاقہ

نچلی دوآب

ترمیم

ضلع کانپور، ضلع فتح پور، ضلع کوشامبی اور ضلع الہ آباد۔[5]

پنجاب کے دوآب

ترمیم
 
1947ء کا پنجاب کا ایک نقشہ جس میں سارے دوآب کو دکھایا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے پنجاب کے علاقہ میں موجود تمام دوآب کے مخصوص نام ہیں۔ ان کے نام مغلیہ سلطنت کے بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کے وزیر راجا ٹوڈرمل نے رکھے تھے۔ سندھ ساگر دوآب کے علاوہ دیگر دوآبوں کے نام دونوں دریاؤں کے پہلے حروف سے بنائے گئے ہیں (بلحاظ اردو حروف تہجی):

سندھ ساگر دوآب

ترمیم

سندھ ساگر دوآب دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے درمیان میں کا علاقہ ہے۔

جیچ یا چج دوآب

ترمیم

جیچ دوآب یا چج دوآب دریائےجہلم اور دریائے چناب کے درمیان میں کا علاقہ ہے۔ اسے ماجھا بھی کہتے ہیں۔[6]

رچنا دوآب

ترمیم

رچنا دوآب دریائے جناب اور دریائے راوی کے درمیان میں کا علاقہ ہے۔ یہ ماجھا کے بیشتر حصہ پر محیط ہے۔[6])

باری دوآب

ترمیم

باری دوآب دریائے راوی اور دریائے بیاس کا دوآب ہے۔ یہ بھی ماجھا کے کچھ خطوں پر محیط ہے۔

بیست دوآب

ترمیم

یہ دوآبہ دریائے بیاس اور دریائے ستلج کے درمیانی خطے پر مشتمل ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب doab or duab, n.، OED Online, Oxford University Press، مارچ 2014، اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2019  Quote: "Originally and chiefly in South Asia: (the name of) a strip or narrow tract of land between two rivers; spec. (with the) the area between the rivers Ganges and Jumna in northern India."
  2. doab or duab, n.، OED Online, Oxford University Press، مارچ 2014، اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2019  Quote: "confluence, land between two rivers, used in India of the tongue of land between the Ganges and Jumna, and of similar tracts in the Punjab, etc.، lit. ‘two waters’ "
  3. McGregor 1993, p. 513.
  4. ^ ا ب پ Ganges-Yamuna Doab، دائرۃ المعارف بریٹانیکا۔
  5. "Archaeology Of Lower Ganga-Yamuna Doab 2 Volumes" 
  6. ^ ا ب