بابو رام بھٹا رائے نیپال کے ایک بر سر آوردہ سیاست دان اور ملک کے سابق وزیر اعظم ہیں۔ ان کا تعلق کمیونسٹ پارٹی آف نیپال سے ہے، جس نے مسلح خانہ جنگی میں باقاعدہ شرکت کی تھی۔ نیپال میں عام انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی خصوصی دستور ساز اسمبلی آئین سازی کی مہلت تک اپنا فریضہ انجام دینے سے قاصر رہی ہے۔ انتخابات کے لیے بائیس نومبر 2012ء کی تاریخ کو اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ شروع کر دیا تھا۔ بابو رام نے اپوزیشن کے مطالبے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔[2] بھٹا رائے نے اگست 2011 سے مارچ 2013 تک تقریباً 1.5 سال تک نیپال کے وزیر اعظم کی خدمات انجام دیں۔ بھٹا رائے ایک نئی پارٹی، نیا شکتی پارٹی، کی بنیاد رکھنے سے پہلے یونیفائیڈ کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (ماؤسٹ) کے ایک طویل عرصے سے سرکردہ رکن اور ڈپٹی چیئرمین تھے۔ نیپال انھوں نے نئی پارٹی کی تشکیل کے ساتھ کمیونسٹ نظریہ کو چھوڑ دیا اور سوشلزم کو اپنایا، اس کا ایک ورژن کمیونسٹوں اور نیپالی کانگریس کے اختیار کردہ نظریہ سے مختلف تھا۔

بابو رام بھٹا رائے
 

معلومات شخصیت
پیدائش 18 جون 1954ء (70 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت نیپال   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
وزیر اعظم نیپال (35  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
29 اگست 2011  – 14 مارچ 2013 
عملی زندگی
مادر علمی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  مصنف ،  انجینئر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی ،  نیپالی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مزید دیکھیے

ترمیم


حوالہ جات

ترمیم